منگل, جولائی 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مرکز دہشت گردی سے پاک جموں کشمیرکیلئے پرعزم

وزیر داخلہ امت شاہ کی جائزہ میٹنگ میں فوج اورجموں کشمیر پولیس میں ہم آہنگی جاری رکھنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-12
in اہم ترین
A A
امت شاہ نے جموں و کشمیر پر اعلی سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

’دہشت گردی کی مالی اعانت کی نگرانی کے علاوہ نارکو ٹیرر کے معاملوں پر گرفت مضبوط کی جائے ‘
نئی دہلی//
مرکزی وزیر داخلہ ‘امیت شاہ نے جموں و کشمیر میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نئی دہلی میں اعلیٰ سطحی اجلاسوں کی صدارت کی۔
یہ ملاقات۴؍اور۵فروری کو ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ ہونے والی اعلی سطحی میٹنگوں کا تسلسل تھیں۔
مرکزی داخلہ سکریٹری، ڈائریکٹر (آئی بی)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر سینئر افسران نے ان میٹنگوں میں شرکت کی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت ’دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر‘ کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے نیم فوجی دستوں کے کردار پر زور دیا۔
شاہ نے بی ایس ایف کو ہدایت دی کہ وہ سخت نگرانی، سرحدی گرڈ کو مضبوط بنانے اور نگرانی اور سرحد کی حفاظت کے لئے جدید ٹکنالوجی کے استعمال کو اپناتے ہوئے بین الاقوامی سرحدوں سے صفر دراندازی کو یقینی بنائے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے سی آر پی ایف کو ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سی آر پی ایف کے سرمائی ایکشن پلان کا جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ علاقے کے غلبے میں کوئی خلا نہ ہو۔
شاہ نے جموں خطے پر توجہ مرکوز کرنے اور بلندیوں پر غلبہ حاصل کرنے کی ہدایت دی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے جموں کشمیر میں کام کرنے والے انٹیلی جنس آلات کا بھی جائزہ لیا اور انہیں معیاری انٹیلی جنس پیدا کرنے کے لئے کوریج اور رسائی بڑھانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے انٹیلی جنس کی تیاری میں ٹیکنالوجی کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
شاہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی مالی اعانت کی نگرانی، نارکو ٹیرر کے معاملوں پر گرفت مضبوط کرنا اور جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے پورے نظام کو ختم کرنا مودی حکومت کی ترجیح ات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں زیرو ٹیرر پلان کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے ملک دشمن عناصر کے منفی پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ صحیح تصویر عوام کے سامنے آسکے۔ انہوں نے ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کو جاری رکھنے کی ہدایت کی اور ٹیکنالوجی کو اپنانے اور انٹیلی جنس میں اضافے کیلئے رہنمائی کی۔
شاہ نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو چوکس رہنے اور جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہم آہنگی کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس کوشش میں تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شراب پر پابندی :بجٹ اجلاس پرائیویٹ بل پیش کیا جائیگا:میر

Next Post

اکھنور سیکٹر میں بارودی سرنگ دھماکے میں دو فوجی ہلاک۔۔ایل جی سنہا کا خراج عقیدت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

اکھنور سیکٹر میں بارودی سرنگ دھماکے میں دو فوجی ہلاک۔۔ایل جی سنہا کا خراج عقیدت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.