منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جو روٹ نے ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک پوزیشن حاصل کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-16
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

دبئی// اپنے بلے بازی کیریئر کے سنہری دور سے گزر رہے انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔بدھ کو جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق جو روٹ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دو میچوں میں دو سنچریاں اسکور کر کے آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
روٹ پہلے ٹیسٹ میں 115 کی سنچری اننگز کھیلنے کے بعد سابق نمبر ایک مارنس لیبوشگن کے کافی قریب آگئے تھے اور دوسرے ٹیسٹ میں 176 رنز بنانے کے بعد لیبوشین سے پانچ پوائنٹس آگے ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں جہاں روٹ 897 کی درجہ بندی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، وہیں لابوشین 892 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
اس سے قبل، روٹ دسمبر 2021 میں ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست تھے، لیکن لابوشین نے انھیں پیچھے چھوڑ دیا اور ٹیسٹ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ جو روٹ 163 دن تک نمبر ون ٹیسٹ بلے باز رہ چکے ہیں۔ ان کے علاوہ اسٹیو اسمتھ (1,506 دن)، وراٹ کوہلی (469 دن) اور کین ولیمسن (245 دن) نے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔
روٹ کے علاوہ ان کے ہم وطن جونی بیرسٹو اور کپتان بین اسٹوکس نے بھی آئی سی سی رینکنگ میں چھلانگ لگائی ہے۔ بیئرسٹو کی 92 گیندوں پر 136 رنز کی شاندار اننگز نے ٹیم کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے ساتھ ساتھ 13 درجے کی چھلانگ لگانے میں بھی مدد کی اور اب وہ ٹیسٹ رینکنگ میں 39 ویں نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب اسٹوکس کی 75 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز نے انہیں 27 ویں پوزیشن سے 22 ویں پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مشل بھی 190 اور 62 ناٹ آؤٹ کے ذاتی اسکور کے ساتھ 33 درجے کی چھلانگ لگا کر 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ساتھی اور کیوی وکٹ کیپر ٹام بلنڈل بھی اپنی پہلی اننگز میں سنچری بنا کر 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ڈیون کونوے 46 اور 52 کے اسکور کے ساتھ فہرست میں 23 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

2023 میں خواتین کے آئی پی ایل کے انعقاد کے لیے پرعزم: جے شاہ

Next Post

تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کےکھلاڑیوں کی چھلانگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
دھونی ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان 6000 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
کھیل

ایم ایس دھونی کا بڑا فیصلہ، رجسٹرکرایا ٹریڈ مارک، اب کوئی نہیں بن سکے گاکیپٹن کول

2025-07-01
ہندوستان نے نمبر ایک نیدرلینڈ کو 2-1 سے ہرایا
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رن سے شکست دے دی

2025-06-30
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
کھیل

کھیل کے میدان میں بوڈولینڈ کی شناخت : مودی

2025-06-30
کھیل

زمبابوے کے سلامی بلے باز بینیٹ زخمی ہونے کی وجہ سے بلاوایو ٹیسٹ سے باہر

2025-06-30
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

ناراض شانتو نے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی

2025-06-29
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
کھیل

جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہندوستان اور پاکستان پول بی میں

2025-06-29
Next Post
ہندوستان محدود اوورزکی سیریز کے لیے جولائی میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ کا دورہ کرے گا

تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کےکھلاڑیوں کی چھلانگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.