نئی دہلی// راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑنے آج ڈپٹی چیئرمین پینل کی تشکیل نو کی تاکہ ایوان کے کام کو آسانی سے چلایا جاسکے ۔
وقفہ صفر کے دوران ایوان کو یہ اطلاع دیتے ہوئے مسٹر دھنکڑ نے کہا کہ راجیہ سبھا کے 267 ویں اجلاس کے لئے ڈپٹی چیئرمین پینل کی تشکیل نو کی گئی ہے ۔
نئے پینل میں محترمہ سنیترا اجیت پوار، محترمہ سشمیتا دیو، مسز کرن چودھری، مسز سنگیتا یادو، مسٹر گھنشیام تیواری، ڈاکٹر دنیش شرما، مسٹر پی ولسن اور مسٹر وکرم جیت سنگھ ساہنی شامل ہیں۔