نئی دہلی// قومی دارالحکومت میں منگل کو کورونا انفیکشن کی شرح میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں روزانہ انفیکشن کے معاملات میں 80 فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
ہیلتھ بلیٹن کے مطابق دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1,118 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں پیر کے مقابلے میں 82 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ روز دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے 614 نئے کیسز درج ہوئے تھے۔
اس دوران اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مزید دو مریضوں کی موت ہوگئی، جب کہ دارالحکومت میں انفیکشن کی شرح 6.50 فیصد ہے۔ دارالحکومت میں اب تک 26,223 لوگ کورونا انفیکشن کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
راحت کی بات ہے کہ اس عرصے کے دوران 500 مریضوں نے اس وبا کو شکست دی ہے۔ دارالحکومت میں اب تک کل 18,85,130 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک 19,14,530 اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
دہلی میں ایک ماہ کے وقفے کے بعد روزانہ کورونا انفیکشن کے معاملات دوبارہ 1000 سے تجاوز کر گئے ہیں۔ اس سے قبل 12 مئی کو کورونا انفیکشن کے 1,032 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔