منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بمراہ نے ٹیسٹ اور مندھانا نے ون ڈے کے لیے ‘سال کے بہترین کرکٹر’ کا ایوارڈ جیتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-28
in کھیل
A A
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

دبئی، 27 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی مرد ٹیم کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور خواتین ٹیم کی سلامی بلے بازاسمرتی مندھانا کو سال 2024 میں شاندار کارکردگی کے لیے ‘سال کے بہترین کرکٹر’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پیر کو جاری کردہ سال کے بہترین کرکٹر کی فہرست میں ہندوستانی مرد ٹیم کے تیزگیندبازبمراہ کو ٹیسٹ میچ کرکٹر آف دی ایئر اور اسمرتی مندھانا کو ویمنز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔بمراہ 2018 کے بعد یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر ہیں۔ سال 2018 میں وراٹ کوہلی کو سال کا بہترین ٹیسٹ کرکٹر منتخب کیا گیا۔ بمراہ نے انگلینڈ کے جو روٹ، ہیری بروک اور سری لنکا کے کامنڈو مینڈس کو پیچھے کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔
بمراہ نے 2024 میں 13 ٹیسٹ میچوں میں 14.92 کی اوسط سے 71 وکٹیں حاصل کیں۔ بارڈر-گواسکر ٹرافی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے پر انہیں سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ جو روٹ نے 2024 میں 17 ٹیسٹ میں 1556 اور ہیری بروک نے 12 ٹیسٹ میں 1100 رنز بنائے ۔ سری لنکا کے کامندو مینڈس نے نو ٹیسٹ میچوں میں 1049 رنز بنائے ۔
ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم کی سلامی بلے بازاسمرتی مندھانا کو سال 2024 میں شاندار کارکردگی کے لیے آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے خطاب سے نوازا گیا ہے ۔
بائیں ہاتھ کی سلامی بلے باز نے 2024 میں ایک روزہ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جس نے کئی سنچریاں اسکور کیں اور ٹیم کو بڑی جیت میں مدد دینے اور مشکل سیریز میں بہت سے رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مندھانا نے اپنے کیریئر میں چوتھی بار آئی سی سی ایوارڈ جیتا ہے ۔ اس سے قبل انہیں 2018 اور 2021 میں ویمنز کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا، جب کہ 2018 میں ہی انہیں ویمنز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا۔
 مندھانا نے جون میں جنوبی افریقہ کے خلاف مسلسل دو سنچریاں بنا کر سیریز میں 3-0 کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں شاندار سنچری اسکور کی۔ مندھانا نے دسمبر میں پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف چیلنجنگ سنچری بنائی اور آسٹریلیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق مندھانا اس سال خواتین کی ون ڈے فہرست میں بین الاقوامی میچوں کی 13 اننگز میں 747 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔
 لورا وولوارڈ 697 رنز کے ساتھ دوسرے ، ٹیمی بیومونٹ 554 رنز کے ساتھ تیسرے اور ہیلی میتھیوز 469 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہیں۔ مندھانا کا اس سال 57.86 کا اوسط رہا اور انہوں نے 95.15 کی شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 747 رنز بنائے ۔ انہوں نے اس سال چار ون ڈے سنچریاں بھی اسکور کیں جو خواتین کی کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ ہے ۔ اس سال انہوں نے 95 چوکے اور چھ چھکے لگائے ۔
اس کے علاوہ افغانستان کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی کو آئی سی سی مینز ون ڈے پلیئر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے گزشتہ سال 52.12 کی اوسط سے 417 رنز بنائے تھے ۔ باؤلر کے طور پر انہوں نے 20 کی اوسط سے 17 وکٹیں حاصل کیں۔عظمت اللہ عمرزئی کا ون ڈے فارمیٹ میں بہترین اسکور (149 رنز ناٹ آؤٹ) رہا ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کوشکست دی

Next Post

پاکستان کے کپتان شان مسعود صحافی کے سوال پر ناراض ہوئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر غلطی کی گئی: عاقب جاوید

پاکستان کے کپتان شان مسعود صحافی کے سوال پر ناراض ہوئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.