نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آئرلینڈ کے نئے وزیر اعظم مائیکل مارٹن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔
مسٹر مودی نے ‘ ایکس ‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ”مسٹر مائیکل مارٹن کو آئرلینڈ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد۔ "ہم مشترکہ اقدار کی مضبوط بنیاد اور عوام سے عوام کے گہرے رابطوں کی بنیاد پر اپنی دوطرفہ ساجھیداری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”