لکھنؤ//سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی کی حکومت جھوٹ اور لوٹ کی پالیسی پر چل رہی ہے ۔ جھوٹے وعدے اور ہر محکمہ ہر اسکیم میں لوٹ کرنا ہی ان کا کام ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی۔ریاستی حکومت نے جھوٹ بول کر ہر طبقہ اور عوام کو ٹھگنے کا کام کیا۔ کسانوں، نوجوانوں،طلبہ، کاروباریوں سے جھوٹے وعدے کئے ۔ کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ اب پھر ریاست کی عوام کو نئے نئے جھوٹے سپنے دکھانا شروع کردئیے گئے ہیں۔ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دس سالوں میں کسانوں کی آمدنی دوگنی نہیں ہوئی بلکہ آمدنی کم ہوتی ہی جارہی ہے ۔
یادو نے کہا کہ کسانوں کو ان کی فصلوں کے اخراجات کی بھی قیمت نہیں مل رہی ہے ۔ گنا کسانوں کا چینی ملوں پر بقایہ بڑھتا جارہا ہے ۔ بی جے پی حکومت لگاتار کسان مخالف کام کررہی ہے ۔ اس سال ابھی تک گنا قیمتوں کا اعلان نہیں ہوا۔ بی جے پی حکومت نے ریاست کی عوام کو لاکھوں کروڑ سرمایہ کاری اور لاکھوں نوکریوں کے سپنے دکھائے ۔ بڑے ۔بڑے انوسٹر میٹ ہوئے ۔ ان میں ملک کے بڑے صنعت کار اور وزیر اعظم مودی، مرکز وزرء اور صدرجمہوریت تک آئے لیکن کوئی سرمایہ کاری زمین پر نہیں اتری۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ضلع میں فیکٹری اور کمپنی لگتی نہیں دکھائی دے رہی ہے ۔ نہ تو بی جے پی حکومت سرمایہ کاری لا پائی اور نہ نوجوانوں کو نوکری روزگار دے پائی بلکہ ان کی غلط پالیسیوں، ہراسانی اور اگاہی سے کانپور، لکھنؤ سمیت ریاست کے بڑے کاروباری اپنا کاروبار بند کر باہر چلے جارہے ہیں۔ کاروبار باہر جانے سے اترپردیش میں بے ر وزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس حکومت میں ریاست میں ایک بھی ترقی کا ایسا کام نہیں ہوا جس سے عوام کے درمیان بتا سکے ۔
یادو نے کہا کہ اب اس حکومت کے دن گنے چنے رہ گئے ہیں تو پھر سے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ایسی تمام جھوٹے اعلانات شروع ہوگئے ہیں جن کے لئے کوئی بجٹ نہیں ہے ۔ عوام سمجھ گیا ہے ۔ بی جے پی کی بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی، نظم ونسق سے دھیان ہٹانے کے لئے طرح طرح کے پروپیگنڈہ کرنے کو اپنی حصولیابی مانتی ہے اور عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔ سال 2027 کے الیکشن میں بی جے پی کے جھوٹے اور لوٹ کے اقتدار کو ختم کرنے لئے پرعزم ہیں۔