جموں//
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اکھنور میں۱۰۸فٹ لمبا قومی پرچم لہرایا اور ایک ہیرٹیج میوزیم کا افتتاح بھی کیا۔
جموں نشین دفاعی ترجمان نے بتایا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اکھنور جموں میں۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا ۔انہوں نے بتایا کہ اکھنور میں منگل کے روز ٹانڈہ آرٹیلری بریگیڈ میں فوج کی شمالی کمان کے زیر اہتمام ساق فوجیوں اور ویر ناریوں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف ڈیفنس سٹاف ((سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان، جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، رکن پارلیمان جگل کشور و دیگر فوجی و سول افسروں نے شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ مسلح افواج کے سابق فوجیوں کا دن ہر سال۱۴جنوری کو مسلح افواج کے پہلے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل کے ایم کریپا کی خدمات کو تسلیم کرنے کیلئے منایا جاتا ہے ،جو سال۱۹۵۳میں اس دن ریٹائر ہوئے تھے ۔
یہ دن پہلی بار۲۰۱۶میں منایا گیا تھا اور اس کے بعد سے ہر سال سابق فوجیوں کے اعزاز میں اس طرح کے انٹرایکٹو پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔