کولمبو،//لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل )کا تیسرا ایڈیشن 31جولائی سے 21 اگست کے درمیان کھیلا جائےگا۔
سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی)نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی بین الاقوامی کھلاڑیوں کا رجسٹریشن بھی شروع کیا جائےگا۔
پہلے دو سال کی طرف اس بار بھی لیگ میں کل پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی اور 24 میچ کولمبو میں تو پلے آف مقابلے میں ہمبن طوطا میں کھیلے جائیں گے۔
اب تک ہوئے دو ایڈیشنوں میں جافنا کی ٹیم (پہلے جافنا اسٹیلئنس اور پھر جافنا کنگس) نے جیتا ہے ،دونوں بار گال گلیڈیئرس فائنل میں ہاری تھی۔