بلاوایو// زمبابوے نے سکندر رضا اور نیومن نیامہوری (تین تین وکٹ) اور بلیسنگ مزارابانی (دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت بارش سے متاثر دوسرے ٹسٹ میچ میں افغانستان کو پہلی اننگز میں 157 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
مسلسل بارش کی وجہ سے گراؤنڈ گیلے ہونے کی وجہ سے آج ٹاس تقریباً چار گھنٹے بعد ہوا۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے افغانستان کا آغاز اچھا نہیں تھا اور 11ویں اوور میں رن آؤٹ کی صورت میں ریاض حسن (12) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد مہوری نے عبدالمالک (17) کو بھی آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ رحمت شاہ اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے تیسری وکٹ کے لیے 30 رنز جوڑے۔ مہوری نے شاہدی (13) کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ رحمت شاہ (19) کو سکندر رضا نے بولڈ کر کے زمبابوے کو چوتھی کامیابی دلائی۔ افسر ززئی (16)، شاہد اللہ (12)، عصمت عالم (صفر)، یامین احمد زئی (آٹھ) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ راشد خان نے سب سے زیادہ 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیامہوری نے 45 اوورز کی تیسری گیند پر فرید احمد (17) کو آؤٹ کر کے افغانستان کی پہلی اننگز 157 پر ختم کردی۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور نیومین نیامہوری نے تین تین اور بلیسنگ مزاربانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ رچرڈ نگروا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔