سرینگر//
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں ایک۲۰سالہ نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع کے مطابق چاڈورہ کے سرسیار علاقے میں مقامی لوگوں نے گذشتہ شام ایک نوجوان کی لاش دیکھی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے گرچہ نوجوان کو سب ضلع ہسپتال چاڈورہ پہنچایا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت لطیف احمد تیلی ولد عبد الاحد تیلی ساکن ساکن دادمپورہ چاڈورہ کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔