واشنگٹن//
امریکی ریاست میری لینڈ کی ایک فیکٹری میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اورایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست میری لینڈ کی ایک فیکٹری میں ورکر نے فائرنگ کرکے اپنے 3 ساتھی ورکرز کوہلاک کردیا۔ پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 23 سالہ حملہ آوربھی زخمی ہوگیا۔ حملہ آور کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی حملہ آور کو پولیس نے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔