سرینگر//
سرینگر‘بڈگام اور گاندربل کے ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ نے جمعرات کو کہاکہ ریزرویشن کے معاملے پر احتجاج میں شامل ہونے کیلئے میری موجودگی کے بجائے طلبا کی ریزرویشن کا معاملہ اہم تھا۔
روح اللہ نے کہاکہ الطاف بخاری کواپنے گریباں میں جھانک کر دیکھنا چاہئے ۔
ان باتوں کا اظہار این سی رکن لوک سبھا نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
روح اللہ نے کہاکہ میڈیا کو غیر جانبدارانہ رویہ اپنا کر ریزرویشن معاملے پر اپنی آواز بلند کرنی چاہئے ۔
لوک سبھا ممبر نے کہاکہ میڈیا کو مسائل سے زیادہ حقائق کی ترجمانی کرنی چاہئے لیکن اس اہم مسئلے پر کسی میڈیا آوٹ لیٹ نے بات نہیں کی۔ان کے مطابق وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج میں شامل ہونے کے لئے میری موجودگی کے بجائے طلبا کی ریزرویشن کا معاملہ اہم تھا۔
الطاف بخاری کی جانب سے احتجاج کو پلانٹیڈ قرار دینے پر روح اللہ نے کہا’’الطاف بخاری کی طرح سب کچھ پلانٹیڈ نہیں ہوتا‘‘۔انہوں نے کہاکہ الطاف بخاری خود پلانٹیڈ ہے اور وہ اسی عینک سے سب کو دیکھ رہے ہیں۔