جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اپوزیشن لیڈر کے بی جے پی کی خاتون رکن کے ساتھ ‘غیر مہذب’ رویہ اپنانے پر ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-20
in قومی خبریں
A A
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی// راجیہ سبھا میں حکمران جماعت نے آج سہ پہر لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایک خاتون رکن کے ساتھ ‘غیر مہذب’ برتاؤ کرنے کے الزامات لگائے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں اپوزیشن اراکین کی ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی۔
قبل ازیں، جیسے ہی راجیہ سبھا کی کارروائی التوا کے بعد دوپہر 2 بجے پھر سے شروع ہوئی، قائد ایوان بی جے پی کے رکن جے پی نڈا اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے صدر نشیں سے پارلیمنٹ ہاوس کی سیڑھیوں پر بی جے پی کی ایک خاتون رکن کے ساتھ کانگریس کے لیڈر کے ذریعے ۔ غیر اخلاقی سلوک کرنے کا الزام لگایا ۔
بی جے پی کے اراکین نے اپوزیشن لیڈر سے اس مسئلہ پر معافی مانگنے پر اصرار کیا لیکن اپوزیشن اراکین نے اس پر اعتراض کیا۔
دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے ) کے رکن تریچی سیوا نے کہا کہ حکمراں پارٹی جو کچھ بھی کہہ رہی ہے وہ اس کا محض دعویٰ ہے ، جب کہ مسٹر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے اراکین نے ایوان کے باہر سیڑھیوں پر ان کے دھکا مکی کی۔ دونوں جانب سے الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ تھمتا نہ دیکھ کر چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔
اس دوران ناگالینڈ سے منتخب بی جے پی کی رکن ایس۔ فانگن کونیاک نے ایوان میں کہا ‘‘انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ایوان کے باہر پرامن مظاہرے کے دوران میں مکر دوار کے باہر سیڑھیوں کے نیچے کھڑی تھی ۔ اس وقت میرے ساتھ ایک انتہائی مایوس کن واقعہ پیش آیا۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر مسٹر گاندھی وہاں میرے قریب آئے ، جس کی وجہ سے میں بے چین ہونے لگی اور وہ مجھ پر چیخنے لگے ۔ میں نے محسوس کیا کہ ان کا طرز عمل قائد حزب اختلاف سے میل نہیں کھاتا۔
محترمہ کونیاک نے کہا”ایسا نہیں ہے کہ میں اپنا دفاع کرنے سے قاصر ہوں "۔ پھر بھی میں نے اپنے دفاع کے لیے کچھ نہیں کیا لیکن آج جو کچھ ہوا وہ واقعی بہت برا واقعہ تھا۔ کوئی بھی خاتون رکن خواہ وہ شیڈولڈ ٹرائب کی ہی کیوں نہ ہو، اس کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے ، اس لیے میں اس معاملے میں آپ (چیئرمین) سے تحفظ چاہتی ہوں۔
قبل ازیں صبح جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، راجیہ سبھا میں وزیر داخلہ امت شاہ کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پر تبصرہ کے معاملے پر اپوزیشن کا ہنگامہ جاری رہا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کھڑگے نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ہونے والی دھکا مکی پر برلا کو خط لکھا

Next Post

امبیڈکر تنازع پر کیجریوال نے نتیش اور چندرا بابو کو خط لکھا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

امبیڈکر تنازع پر کیجریوال نے نتیش اور چندرا بابو کو خط لکھا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.