ہفتہ, جولائی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

موول کی کاشت کشمیر کے کسانوں کیلئے فائدے بخش ثابت ہوتی جا رہی ہے

’اس سے جو کمائی مجھے حاصل ہوئی اس نے علاقے کے کاشتکاروں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-19
in اہم ترین
A A
موول کی کاشت کشمیر کے کسانوں کیلئے فائدے بخش ثابت ہوتی جا رہی ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سرینگر//
امرانتھس جس کو مقامی زبان میں’موول‘کے نام سے جانا جاتا ہے ، آمدنی کا بہتر اور موثر ذریعہ ہونے کی وجہ سے وادی کشمیر کے کسانوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے ۔
یہ پھول عرصہ دراز سے کشمیری کھانوں میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور اس کو قدرتی کھانے کے رنگ اور ذائقے کے ایجنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔
محکمہ زراعت کے ریکارڈ کے مطابق خشک موول روایتی طور پر کشمیری دعوتوں میں نمایاں حیثیت کی حامل ہے اور۲۰۲۳میں امریکہ کو۱۲۰کلوگرام موول برآمد کی گئی تھی۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اٹیکو بانجیل سے تعلق رکھنے والا شبیر احمد کھانڈے یہ پھول اگانے والے کاشتکاروں میں سے ایک سرکردہ کاشتکار ہیں اور گذشتہ پانچ برسوں سے اس کی کاشتکاری کر رہے ہیں۔
محکمہ زراعت نے اٹیکو بانجیل کو ایک ’نامیاتی گاؤں‘قرار دیا ہے اور تقریباً سو کسانوں کو مختلف پروجیکٹوں کے لیے منتخب کیا ہے اور انہیں ان کے کھیتوں میں جانچ کے لیے امرانتھس کے پودے فراہم کیے ہیں۔
شبیر کھانڈے نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا’’محکمہ زراعت نے مجھے امرانتھس کے پودے فراہم کئے پہلے میں نے ان پودوں کو ایک کنال اراضی پر لگا دیا اور وقت گذرنے کے ساتھ یہ پودے اس طرح اگ گئے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے اور ان سے جو کمائی مجھے حاصل ہوئی اس نے علاقے کے کاشتکاروں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا‘‘۔
کھانڈے نے کہا’’بعد میں، میں نے اس سوچ کے ساتھ اسے تین کنال اراضی تک پھیلانے کا فیصلہ کیا کہ اچھا فائدہ نہ ملنے کے باوجود بھی میں اسے اپنے کاروبار کے لیے مقامی مارکیٹ میں فروغ دوں گا‘‘۔
کاشتکار کا کہنا تھا’’اس فصل کی کٹائی ماہ ستمبر میں ہوتی ہے اور میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا جب محکمے زراعت نے میری فصل اچھے نرخوں پر خرید ا‘‘۔
محکمہ زراعت کی کھانڈے جیسے مقامی کاشتکاروں کو بین الاقوامی سطح کے بازاروں کے ساتھ جوڑنے کی کاوشیں ثمر آور ثابت ہوئیں اور ان کاوشوں کے نتیجے میں سال۲۰۲۱میں سری نگر میں منعقدہ ایک نمائش کے دوران دوبئی کے ایک خریدار نے۵۰کلو موول خریدی۔
علاوہ ازایں محکمہ زراعت نے کشمیری’موول ‘کو عالمی منڈیوں سے جوڑتے ہوئے امریکہ اور دوبئی جیسے ممالک کو برآمدات میں سہولت فراہم کی ہے ۔
کھانڈے کی کامیابی سے ہمسایہ گائوں کے کئی کاشتکاروں کو ترغیب اور تحریک ملی ہے جو اس امرانتھس کی کاشتکاری کیلئے کم محنت کے باوجود زیادہ آمدنی سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔
وہ اب مقامی کاشتکاروں کو موول کے پودے فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اراضی کے چھوٹے ٹکڑوں پر ان کو لگا کر آمدنی حاصل کر سکیں۔
کھانڈے کا کہنا ہے’’اس فصل کو نسبتاً کم دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کاشتکاروں کے لیے ایک مثالی موقع پیش کرتا ہے جو اپنے زرعی پورٹ فولیو کو متنوع بنانا چاہتے ہیں اور مقامی اور بین الاقوامی دونوں منڈیوں میں منفرد، قدرتی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں‘‘۔
موول کے کئی طبی فوائد بھی ہیں ۔اس کا رنگ اکثر جڑی بوٹیوں والی چائے بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے جو اینٹی آکسیڈینٹ مواد اور صحت کے لیے مفید ہے ۔مزید برآں اس پھول کا رنگ ایک سال تک برقرار رہتا ہے بشرطیکہ اس کو مناسب طریقے سے محفوظ کیا جائے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حزب اللہ کے خاتمے کا سوچنے والا اسرائیل خود مٹ جائے گا: آیت اللہ خامنہ ای

Next Post

ریاستی درجے کا مطالبہ‘کانگریس کا سرینگر‘جموں میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
ریاستی درجے کا مطالبہ‘کانگریس کا سرینگر‘جموں میں احتجاج

ریاستی درجے کا مطالبہ‘کانگریس کا سرینگر‘جموں میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.