اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کشمیر: جنت یا پھر …؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-12-18
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

تو کیا کشمیر واقعی میں جنت ہے … زمین پر جنت ؟جو اسے جنت بول رہے ہیں ‘اور ان کی تعداد لاکھوںاور کروڑوں میں ہے‘ وہ جھوٹ تو نہیں بول رہے ہوں گے… اور یہ بھی سچ ہے کہ وہ گوگل پر پڑھ کر کشمیر کو جنت نہیں کہتے ہیں… بلکہ یہاں آکر ‘ کشمیر آکر کشمیر کو جنت کہتے ہیں… اس لئے ان کی بات کو تو ہم رد نہیں کر سکتے ہیں‘ جھٹلا نہیں سکتے ہیں… لیکن… لیکن اُن لوگوں کی بات کو بھی نظر انداز تو نہیں کیا جا سکتا ہے ‘ جو کشمیر کو جنت مانتے ہی نہیں ہیں… ان میں سے تو کچھ اسے جہنم تک کہتے ہیں… اور یہ کشمیر کو جنت نہ ماننے والے … جو اسے جنت نہیں مانتے ہیں ان کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے‘یہ بھی کشمیر کو گوگل سے کچھ پڑھ کر اسے جنت نہیں مانتے ہیں بلکہ یہاں رہ کر اور سہہ کر ان کا کہنا ہے کہ کشمیر جنت نہیں ہے… یہ جنت نہیں ہو سکتا ہے۔اب سچ کون کہہ رہا ہے … وہ جو کشمیر آکر کشمیر کو جنت کہتے ہیں یا کشمیر میں رہ کر اسے جنت نہ کہنے والے ؟دیکھیں توان لوگوں کی بات میں زیادہ وزن ہے جو یہاں رہ کر ‘ یہاں بس کر اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ… کہ کشمیر سب کچھ ہو سکتا ہے‘ لیکن جنت نہیں … بالکل بھی نہیں اور صاحب ان کی بات میں منطق بھی ہے اور دلیل بھی… کشمیر کو جنت کہنے والے کچھ دنوں کیلئے یہاں آتے ہیں… آرام دہ ہوٹلوں کا رخ کر سکتے ہیں جہاں بجلی ۷x۲۴ دستیاب رہتی ہے… گرمی کا معقول انتظام ہو تاہے… جہاں سے یہ بڑی گاڑیوں میں بیٹھ کر کشمیر کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرتے ہیں اور… اور وہاں بھی عالی شان ہوٹلوں میںایک دو دن گزار کر واپس اپنے وطن جاتے ہیں… ان لوگوں کیلئے واقعی میں کشمیر جنت ہے… یا جنت سے بھی بڑھ کر ہے… کہ انہیں کسی مسئلہ کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے… ٹھنڈ کا اور نہ بجلی کی قلت کا اور نہ ان سے جڑے مسائل کا … عام کشمیریوں کو ٹھنڈمیں جن مشکلات ‘جن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے … اور ہر سال ان میں اضافہ ہو تا ہے‘ اس کے بعد یقینا کوئی بھی کشمیری کشمیر کو جنت نہیں کہے گا … اور اسی لئے ہمارے ایک دوست کہتے ہیں کہ جہانگیر‘ جس نے اپنے اشعار میں کشمیر کو جنت کہا تھا ‘یقینا بہار یا پھر خزان میں کشمیر آیا ہو گا … سرما میں نہیںکہ… کہ اگر وہ ایک بار سرما میں کشمیر آتا تو… تو اسے زمین پر جنت نہیں بلکہ ’ گر دوزخ…‘ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

محبوبہ مفتی کی سیٹلائٹ ٹاون شپ منصوبے پر تنقید

Next Post

جمہوری دُنیا کا حجم سکڑتا جارہا ہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

جمہوری دُنیا کا حجم سکڑتا جارہا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.