جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی :وزیر اعلیٰ کی آج وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات متوقع

مرکز ریاستی درجے کو بحال کرنے کا وعدہ بند لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس ٹائم لائن دینے کیلئے تیار نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-18
in اہم ترین
A A
ریاستی درجے کی بحالی :وزیر اعلیٰ کی آج وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات متوقع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//(ویب ڈیسک)
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ بدھ کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے جس میں ریاست کا درجہ جلد بحال کرنے سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمر کی وزیر داخلہ کے ساتھ یہ دوسری ملاقات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی پہلی ملاقات کے دوران ’مثبت یقین دہانی‘ حاصل کرنے والے عمر پرامید ہیں کہ مرکزی حکومت جلد از جلد ریاست کا درجہ بحال کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرے گی۔
حالانکہ، مرکزی حکومت نے بار بار ریاست کا درجہ بحال کرنے کے اپنے عزم کا یقین دلایا ہے، لیکن اس نے ابھی تک اس کیلئے کوئی ٹھوس ٹائم لائن فراہم نہیں کی ہے۔
امکان ہے کہ عمر وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کے دوران دوہرے کنٹرول کے انتظامی امور کے بارے میں تشویش کا اظہار کریں گے۔
اقتدار میں دو ماہ سے زیادہ عرصہ گزرجانے کے بعد بھی جموں و کشمیر ٹرانزیکشن آف بزنس رولز (ٹی بی آر) سے محروم ہے جو منتخب حکومت کے اختیارات اور مختلف محکموں اور انتظامی امور پر اس کے اختیارات کی وضاحت کرے گا۔
بزنس رولز کی عدم موجودگی عمر عبداللہ کی قیادت والی منتخب حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی انتظامیہ کے درمیان کشیدگی پیدا کر رہی ہے۔
اس کی طرف عمرعبداللہ نے گزشتہ ہفتے دبے الفاظ میں یہ کہہ کر اظہار کیا تھا کہ حکمرانی کے وو مراکز کا نظام ’تباہی کا ایک صحیح نسخہ ہے‘‘۔
یاد رہے کہ وزیر داخلہ ۱۹ دسمبر کو قومی راجدھانی میں ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگ کی صدارت کر سکتے ہیں۔
عہدیداروں نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ میٹنگ میں بنیادی طور پر جموں و کشمیر کی صورتحال پر خصوصی توجہ کے ساتھ اہم سیکورٹی امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ، جس کا مقصد جموں کشمیر میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لینا ہے۔
جون میں ہوئی اس طرح کی میٹنگ میں وزیر داخلہ نے سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ جموں ڈویڑن میں علاقے کے غلبے کے منصوبے اور زیرو ٹیرر پلان کے ذریعے وادی کشمیر میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو دہرائیں۔
شاہ نے اس سے پہلے کی میٹنگوں میں تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو مشن موڈ میں کام کرنے اور مربوط طریقے سے فوری ردعمل کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان ہموار ہم آہنگی، حساس علاقوں کی نشاندہی اور ایسے علاقوں کے سیکورٹی خدشات کو دور کرنے پر بھی زور دیا تھا۔
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کئی مواقع پر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت جموں و کشمیر سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں سردی کی شدت سے کوئی راحت نہیں

Next Post

اے سی بی نے فائر اینڈ ایمرجنسی کلرک کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
ٹنگمرگ میں اینٹی کرپشن بیورو نے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

اے سی بی نے فائر اینڈ ایمرجنسی کلرک کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.