ڈائیگو//
جنوبی کوریا کے شہر ڈائیگو میں ایک کمرشل عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شہری عدلیہ کے قریب واقع 7 منزلہ عمارت کی دوسری منزل میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے بیسیوں فائر بریگیڈ ٹیمیں علاقے کی طرف منتقل کر دی گئی ہیں۔
اس وقت تک 35 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جن میں سے 9 کی حالت نازک ہے۔
حکام، آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔