بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کا چار دن کے ٹیسٹ میچز کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-11
in کھیل
A A
ہندوستانی کرکٹ کو انگلینڈ سے سیکھنا چاہیے: وان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

برمنگھم// سابق انگلینڈ کپتان مائیکل وان نے مطالبہ کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو پانچ دن کے بجائے چار دن تک محدود کر دیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔
مائیکل وان نے ایک غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "میرا خیال ہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ انتظامیہ کو ٹیسٹ میچز کو پانچ دن کے بجائے چار دن تک محدود کرنے کے مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔”
انہوں نے کہا، "گزشتہ دو سال میں ٹیسٹ کرکٹ جس انداز میں کھیلی گئی ہے، وہ بہت دلچسپ رہی ہے۔ میں نے اپنی پوری زندگی میں ٹیسٹ کرکٹ کا اتنا لطف کبھی نہیں اٹھایا جتنا اب اٹھا رہا ہوں۔”
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ اب ماضی کی طرح سست انداز میں نہیں کھیلی جاتی، جیسے میں اور میرے ساتھی 90 کی دہائی میں کھیلا کرتے تھے، بلکہ اب ٹیسٹ کرکٹ بھی جدید ہو چکی ہے اور تقریباً ہر ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے شائقین کو محظوظ کرتے ہیں۔
مائیکل وان نے کہا کہ ہیری بروکس، ٹریوس ہیڈ، یشوی جیسوال اور رشبھ پنت جیسے کھلاڑیوں نے کرکٹ کو ایک برانڈ بنا دیا ہے۔ یہ کھلاڑی جلد از جلد جیتنے کی کوشش کرتے ہیں اور تیز رفتاری سے رنز بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں ان کھلاڑیوں کا بیٹنگ کا انداز اور بولرز پر حملہ کرنے کا طریقہ بہت دلچسپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں رن ریٹ میں بھی کافی بہتری آئی ہے اور اگر ہم اسے چار دن کا کر دیں تو میچ جمعرات کو شروع ہوگا اور اتوار کو ختم ہوگا، جس سے دیگر سیریز کا شیڈول بنانا آسان ہو جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کا ایک میچ تیسرے دن اور دوسرا چوتھے دن ختم ہوا، جبکہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ چوتھے دن اور دوسرا میچ تیسرے دن کے پہلے سیشن میں ختم ہوا۔
مزید یہ کہ گزشتہ 50 ٹیسٹ میچز میں سے صرف 3 میچز بغیر نتیجے کے ختم ہوئے، جبکہ زیادہ تر میچز تیسرے یا چوتھے دن ہی ختم ہو گئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چیمپئنزٹرافی کا شیڈول تیار، ایک سیمی فائنل دبئی ایک پاکستان میں ہوگا

Next Post

فخر زمان بیمار ہیں ، امید ہے جلد صحتیاب ہو کر قومی ٹیم میں واپس آئیں گے: محمد رضوان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر
کھیل

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی
کھیل

صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

ہماری ٹیم میں ہر کھلاڑی میچ ونر ہے: شریئس ایئر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

سیمی فائنل میں اناہت سنگھ کا تاریخی سفر ختم

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

چورو میں کار ٹرک ٹریلر سے ٹکرائی، تین خواتین اور معصوم بچہ سمیت چھ افراد ہلاک

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

مکّے بازی فیڈریشن کے صدر اجے سنگھ کے خلاف بغاوت کا اعلان

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

پی وی سندھو اس سال دوسری بار فائنل میں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

چوٹ کے باعث اینرک نورٹجے کیپ ٹاؤن میں فیصلہ کن ٹیسٹ سے باہر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
مجھے آف سائیڈ پر کھیلنے کی ضرورت نہیں ، محمد رضوان کا معین خان کی تنقید پر جواب

فخر زمان بیمار ہیں ، امید ہے جلد صحتیاب ہو کر قومی ٹیم میں واپس آئیں گے: محمد رضوان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.