پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

تبریز شمسی کی بابر اعظم سے مقابلے پر نگاہیں مرکوز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-10
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

جوہانسبرگ//
جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی نے بابر اعظم سے مقابلے پر نگاہیں مرکوز کر لیں، ان کا کہنا ہے کہ عظیم پاکستانی بیٹر کو قابو کرنے کی حکمت عملی اینالسٹ کے ساتھ بیٹھ کر بناؤں گا، ملکی معاہدہ قبول نہ کرتے ہوئے بطور فری لانس کھیلنے والے اسپنر نے کہا کہ کوئی بھی فرنچائز لیگ ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپنر تبریز شمسی گرین شرٹس سے سیریز کیلیے جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں ۔انھوں نے کہا کہ سیریز میں بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی خاص حکمت عملی نہیں بنائی، میری توجہ گیانا کے ٹورنامنٹ پر رہی، مگر میں ان کے خلاف پہلے بھی کھیل چکا ہوں لہٰذا ذہن میں آئیڈیا ہے کہ کیا کرنا چاہیے، وہ عظیم کھلاڑی ہیں، واپسی پر اینالسٹ کے ساتھ بیٹھ کر ایسے پلانز بناؤں گا جو ٹیم کے کام آ سکیں۔
اسپنر نے جنوبی افریقی بورڈ کے معاہدے کو قبول نہیں کیا اور اب بطور فری لانس کرکٹ کھیل رہے ہیں،۔ اس حوالے سے تبریز شمسی نے کہا کہ یہ ایک ذاتی انتخاب تھا جو میں نے مختلف وجوہات کی بنا پر کیا لیکن میرے لیے جنوبی افریقا کی نمائندگی ہمیشہ اولین ترجیح رہی، اپنے ملک کے لیے کھیلنا سب سے زیادہ اہم ہے جس کا میں نے قومی کنٹریکٹ قبول نہ کرتے وقت بھی اظہار کیا، جب بھی قومی ٹیم کو ضرورت ہو میں ہمیشہ دستیاب رہتا ہوں،کوئی فرنچائز کرکٹ ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر نہیں ہے، میرے لیے یہی اولین ترجیح ہے، بطور بولر میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ جس میچ میں بھی حصہ لوں اپنی بولنگ یا پھر بیٹنگ سے بھی ٹیم کو فتح دلاؤں مگر کرکٹ ایک فنی گیم ہے، نتائج کبھی آپ کے حق تو کبھی خلاف رہتے ہیں، کپتان اور کوچ مجھ سے جو چاہتے ہیں میں ویسا ہی کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں کردار نبھانے کی کوشش کرتا ہوں۔
جدید کرکٹ میں اسپنرز کے کردار پر تبریز شمسی نے کہا کہ جب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ شروع ہوئی تو لوگ سمجھتے تھے کہ اب اسپنرز کا زوال ہوگا لیکن حقیقت برعکس نکلی، سلو بولرز نے ہمیشہ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ فیلڈ میں پابندیوں، پاور پلے جیسی چیزوں کی وجہ سے بعض اوقات ایسا بھی لگتا ہے کہ قوانین بیٹرز کے لیے زیادہ سازگار ہیں، لوگ چوکے چھکے دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا زیادہ تر میچز فلیٹ پچز پر ہوتے ہیں، وکٹیں لینے اور رنز کی رفتار کم کرنے کے لیے ہم ہمیشہ مختلف حکمت عملی اور پلانز کے ساتھ سامنے آتے ہیں، اسپنرز اپنی ٹیم کے حق میں میچ کا نتیجہ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کافی متحرک تبریز شمسی کھلاڑیوں کو نشانہ بنائے جانے پر ناخوش ہیں، انھوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کھلاڑیوں کو آن لائن تنقید کا نشانہ بنانا درست ہے حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے، میں نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی کہ ہمیشہ جنوبی افریقا کے لیے دستیاب ہوں۔
تبریز شمسی کا منفرد جوتے کا جشن مداحوں میں بہت مقبول ہے، البتہ حال ہی میں ایک انڈر 19 کرکٹر نے اس کی نقل کرتے ہوئے خود کو زخمی کر لیا۔ تبریز شمسی نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات تھی البتہ مجھے امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر میدان میں واپس آئے گا۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے ون ڈے کی اہمیت کم نہیں ہوئی، سب ورلڈکپ جیتنا چاہتے ہیں اس کی اب بھی ٹی ٹوئنٹی کے میگا ایونٹ سے زیادہ اہمیت ہے، آپ کو اپنے ملک کی نمائندگی کا جہاں بھی موقع ملے تو وہ اہم ہوتا ہے۔ ٹیسٹ، ون ڈے ہو یا ٹی ٹوئنٹی بطور کھلاڑی ہمیں جہاں بھی چانس ملے اس میں عمدہ کھیل پیش کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلانا چاہیے۔ انھوں نے چیمپیئنز ٹرافی کیلیے جنوبی افریقی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا۔
تبریز شمسی نے گلوبل سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کو اپنے لیے یادگار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایک بڑے شہر کی فرنچائز کا حصہ بننا زبردست تجربہ رہا، یہ ٹیم 2 بار پی ایس ایل بھی جیت چکی، ان کے ساتھ کھیلنا میرے لیے اعزاز تھا، قلندرز کا سیٹ اَپ نہایت پیشہ ورانہ اور اچھا ہے، ویسٹ انڈیز میں بھی سب کچھ بہت آسانی اور خوش اسلوبی سے چلتا رہا، مجھے اس ٹیم کی نمائندگی کر کے اچھا لگا۔ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے تبریز شمسی نے ماضی میں پاکستان کے دورے کو مجموعی طور پر ایک اچھا تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیگ کا حصہ بننا شاندار تھا مگر زیادہ تر میچز میں ہم نے اپنی کارکردگی سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کیے۔
تبریز شمسی نے پاکستانی کھلاڑیوں خاص طور پر اسپنرز کی مہارت کو سراہا، ان کے مطابق کسی ایک کا انتخاب مشکل ہے البتہ سعید اجمل ایک مثالی کھلاڑی تھے، میں ان کی بولنگ کا مشاہدہ کرتا تھا، وہ گیند کو دونوں طرف گھمانے کی مہارت رکھتے تھے، ہم دونوں کی بولنگ کا انداز بھی ایک سا ہے، بریڈ ہوگ کی بولنگ بھی میں دیکھتا رہا ہوں۔
تبریز شمسی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں شکست کو افسوسناک لمحہ قرار دیا لیکن ساتھ ہی کہا کہ ماضی کی ناکامیوں سے آگے بڑھنا ضروری ہے، ہم کچھ بھی کر لیں سابقہ نتائج کو تبدیل نہیں کر سکتے، افسوس اس بات کا تھا کہ ہم فتح کے بہت قریب پہنچ چکے تھے، ہماری توجہ اب مستقبل پر ہے، اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کورپشن، زیروٹالرنس کے کھوکھلے دعوے

Next Post

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 323 رن سے شکست دے کر 16 سال بعد سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
Next Post
انگلینڈ وڈ، بیئرسٹو کی بدولت مضبوط، آسٹریلیا بیک فٹ پر

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 323 رن سے شکست دے کر 16 سال بعد سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.