منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-26
in کھیل
A A
پنک بال ٹیسٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 238 رن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

پرتھ//) یشسوی جیسوال اور وراٹ کوہلی کی سنچری اننگز اور جسپریت بمراہ و محمد سراج کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 295 رنوں سے شکست دے دی ہے۔
جسپریت بمراہ کو ان کے شاندار کھیل کے لیےپلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا۔
آسٹریلیا نے آج صبح کل کے 12 رن پر تین وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں محمد سراج نے عثمان خواجہ (چار) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو 17 کے اسکور پر چوتھا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ 25ویں اوور میں سراج نے اسٹیو اسمتھ (17) کو پنت کے ہاتھوں کیچ کروا کر ہندوستان کو پانچویں کامیابی دلائی۔ اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا کی اننگزجلد ہی ختم ہو جائے گی۔ بلے بازی کرنے آئے مچل مارش نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اننگ کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹے وکٹ کے لیے 82 رنز کی شراکت ہوئی۔ بمراہ نے ٹریوس ہیڈ (89) کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑا۔ اس کے بعد نتیش کمار ریڈی نے مچل مارش (47) کو بولڈ کرکے ہندوستان کو ساتویں کامیابی دلائی۔ مچل اسٹاک (12) کو واشنگٹن سندر نے آؤٹ کیا۔ نیتھن لیون (0) کو بھی سندر نے بولڈ آؤٹ کیا۔ ہرشیت رانا نے ایلکس کیری (36) کو آؤٹ کر کے آسٹریلوی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 58.4 اوورز میں 238 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور ریکارڈ 295 رنز سے میچ ہار گئی۔
ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ واشنگٹن سندر کو دو وکٹ ملے۔ ہرشیت رانا اور نتیش کمار نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ہندوستان کی پہلی اننگ 58.3 اوور میں 150 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ نتیش ریڈی41، پنت نے 37 رنوں کی اننگز کھیلی تھی۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 29 رنز کے عوض چار اور مچل اسٹارک نے 14 رن دے کر دو وکٹ جھٹکے تھے۔
آسٹریلیا پہلی اننگ: 51.2 اوورز میں 104 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ مچل اسٹارک نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 30 رن دے کر پانچ اور ہرشیت رانا نے 48 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہندوستان کی دوسری اننگ: یشسوی جیسوال (161) اور ورات کوہلی (ناٹ آؤٹ 100) کی سنچری اننگز کی بدولت ہندوستان نے چھ وکٹوں پر 487 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 534 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جسپریت بمراہ ٹیسٹ کرکٹ کی گزشتہ 110 سالہ تاریخ میں بہترین اوسط کے حامل بالولر بن گئے

Next Post

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر اور ڈان بریڈ مین کے ریکارڈز توڑ کر تاریخ رقم کردی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
Next Post
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر اور ڈان بریڈ مین کے ریکارڈز توڑ کر تاریخ رقم کردی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.