پرتھ// جمعہ سے شروع ہونے والی بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے لئے ہندوستانی ٹیم کی اوپننگ جوڑی اور نمبر تین کو لے کر جاری بحث کے درمیان، سابق ہندوستانی بلے باز وسیم جعفر کا کہنا ہے کہ کے ایل راہل کو یشسوی جیسوال کے ساتھ اننگ کا آغاز کرنا چاہیے۔
جعفر نے کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ پیڈیکل کو تیسرے نمبر پر بھیجنا چاہیے۔ وہ پہلے بھی ہندوستان کے لیے ٹیسٹ کھیل چکے ہیں اور اس نمبر سے بھی واقف ہیں۔ وہاں پر انہوں نے رنز بھی بنائے ہیں اور بائیں ہاتھ کے بلے باز بھی ہیں، اس لیے وہ تیسرے نمبر پر کھیلنے کے حقدار ہیں۔ اس کے علاوہ، جیسوال کے ساتھ، میں راہل کو بطور اوپنر کھیلاتا۔ دھرو جورل بھی میری پلیئنگ الیون میں ہوں گے، وہ ان فارم کھلاڑی ہیں۔ میں انہیں چھٹے نمبر پر دیکھنا چاہوں گا کیونکہ وہ تیسرے نمبر پر زیادہ نہیں کھیلے ہیں۔
روہت کی غیر موجودگی میں اوپننگ بلے باز کے طور پر ابھیمنیو ایشورن اور کے ایل راہول کے آپشن موجود ہیں۔ نیزگل کے زخمی ہونے پر بائیں ہاتھ کے بلے باز دیودت پڈیکل جو کہ انڈیا اے کی ٹیم کے ساتھ تھے، انہیں روک لیاگیاہے۔
تاہم ہندوستان اے اور آسٹریلیا اے کے درمیان دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ میں کھیلتے ہوئے راہل نے بھی کچھ خاص نہیں کیا تھا۔ ایسے میں سلیکٹرز کے لیے جیسوال کا جوڑی دار تلاش کرنا کسی درد سر سے کم نہیں ہے۔
دوسری جانب، اگر ہم نمبر تین کی بات کریں، تو پیڈیکل اور جورل دونوں ہی گِل کی غیر موجودگی میں اس آرڈر کے لیے بڑی دعویداری پیش کررہے ہیں پڈیکل نے آسٹریلیا اے کے خلاف پہلے غیر سرکاری ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں شاندار 88 رنز بنائے تھے۔ جبکہ جریل نے جنہیں دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ میں شامل کیاگیا تھا، انہوں نے دونوں ہی اننگز میں مشکل حالات میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پہلی اننگ میں 11 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد میدان میں آنے والے جریل نے شاندار تکنیک اور جدو جہد سے پر اننگ کھیلتے ہوئے 80 رنز بنائے تھے اور دوسری اننگ میں بھی انہوں نے 68 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔
ایسے میں یہ یقینی سمجھا جاتا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں جوریل پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ انہیں نمبر 3 پر موقع ملتا ہے یا پیڈیکل تیسرے نمبر پر کھیلتے ہیں۔