جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نڈال نے اپنے آخری میچ میں شکست کے ساتھ ٹینس کو الوداع کہہ دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-21
in کھیل
A A
نڈال جوکووچ 59ویں بار آمنے سامنے ہوں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

مشکل ترین دوروں میں سے ایک: جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لوس کا سری لنکا سہ رخی سیریز پر تبصرہ

ملاگا (اسپین//) اسپین کے عظیم ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال کو ڈیوس کپ فائنل میں اپنے آخری میچ میں ہالینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پروفیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا۔
منگل کو کھیلے گئے میچ میں 22 مرتبہ کے گرینڈ سلیم فاتح نڈال کو نیدرلینڈ کے بوٹک وین ڈی زنڈشلپ نے 6-4، 6-4 سے شکست دی۔
اسپین کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں کی اس فتح کے ساتھ ہی نیدرلینڈز 1-0 سے آگے ہوگیا۔
میچ کے بعد نڈال نے کہا کہ میں وہ شخص ہوں جسے بہت سارے لوگوں کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ کہاں سے آغاز کیا جائے۔ انہوں نے مداحوں کی غیر معمولی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ مجھے اسپین اور پوری دنیا سے بے پناہ محبت ملی ہے۔
نڈال نے اپنے ٹینس کے سفر کو یاد کرتے ہوئے جذبات سے آنسو روکنے کی کوشش تو کی تاہم وہ اپنے جذبات قابو نہ کرسکے اور ہزاروں مداحوں کے سامنے آبدیدہ ہوگئے۔
ٹینس اسٹار نے ٹینس سفر کو الوداع کرتے ہوئے کہا کہ میں اس راستے میں بہت سارے دوستوں سے ملنے کے بعد ٹینس کی دنیا چھوڑ رہا ہوں، اس ذہنی سکون کے ساتھ جارہا ہوں کہ میں نے ایک کھیل اور ذاتی وراثت چھوڑی جس پر مجھے فخر ہوسکتا ہے۔
اپنے حریفوں اور ساتھی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نڈال نے کہا کہ میں یہاں موجود اسپین کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آپ سب نے مجھے اس ڈیوس کپ میں کھیلنے کا موقع دیا۔ یہ ہماری خواہش کے مطابق نہیں ہوا، میں نے اپنا بہترین دیا۔ اپنے کیریئر کے اتنے جذباتی لمحات کو یہاں موجود بہت سارے لوگوں کے ساتھ مشترک کرنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل کو اوپننگ اور پڈیکل کو نمبر 3 پر آنا چاہئے: جعفر

Next Post

نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی کی تنزلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل کی منی نیلامی میں کھلاڑیوں کی نیلامی نے شائقین کو کیا حیران ،بروک کو ملے13.25 کروڑ ، نیشام سمیت 73 کھلاڑیوں فروخت نہ ہوسکے
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

2025-05-15
جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی
کھیل

مشکل ترین دوروں میں سے ایک: جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لوس کا سری لنکا سہ رخی سیریز پر تبصرہ

2025-05-15
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برونی کافٹ بال انقلاب: دل کی چوٹ بن گئی جیت کی وراثت

2025-05-15
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وراٹ پریمانند کی پناہ میں پہنچے

2025-05-15
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
Next Post
اینڈرسن کی ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ ٹیم میں واپسی

نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی کی تنزلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.