سرینگر//
ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے تیسری ، چھٹی اور نویں جماعت کے امتحانات کو دوبارہ شیڈول کرنے کا اعلان کیا ہے اور اب یہ امتحانات۴دسمبر کے بجائے۹دسمبر کو منعقد ہوں گے ۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے’’تمام متعلقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وزارت تعلیم حکومت ہند کے پارکھ مرکز نے پورے ملک میں تیسری، چھٹی اور نویں جماعتوں کیلئے راشٹریہ سرویکشن۲۰۲۴(سابقہ این اے ایس) کو ۴دسمبر ۲۰۲۴کو شیڈول کیا ہے‘‘۔
بیان میں کہا گیا ہے’’لہذا تیسری، چھٹی اور نویں جماعتوں کے لیے ای وی ایس/سائنس کے مضمون کا امتحان جو پہلے۴دسمبر کو ہونا تھا، دوبارہ شیڈول کیا گیا ہے اور اب۹دسمبر۲۰۲۴کو منعقد کیا جائے گا۔‘‘