جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کابینہ کی تشکیل میں ٹرمپ کی پھرتیاں

ایلون مسک سمیت کئی سرمایہ کار شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-14
in عالمی خبریں
A A
ایلون مسک نے ٹوئٹر 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

واشنگٹن//
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے نومنتخب صدر کا عہدہ 20 جنوری کو اُٹھائیں گے تاہم وہ ابھی سے اپنی کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں بہت تیزی سے تقرریاں کر رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک اور سابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ویوک رام سوامی ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شنسی (DOGE) یعنی محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کی سربراہی کا عہدہ دیدیا۔
ٹیسلا اور ٹوئٹر کے مالک، دنیا کے امیر ترین شخص میں سے ایک ’ایلون مسک‘ کی ذمہ داری بیوروکریسی کی اجارہ داری اور ان کے فضول اخراجات کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی ایجنسیوں کی ساخت کی ازسر نو تشکیل ہوگی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی یہ ذمہ داری حکومت سے باہر رہتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو مشورے اور مدد فراہم کرنے کی ہوگی۔ ان کے ساتھ راما سوامی بھی اس عہدے پر کام کریں گے۔
ایلون مسک نے اس عہدے پر نامزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ فضول اخراجات کو کم کرکے امریکی بجٹ کے 2 کھرب ڈالر بچا سکیں گے۔
یاد رہے کہ ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے 119 ارب ڈالر خرچ کیے تھے جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں اپنی کابینہ میں اہم عہدہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پسندیدہ نیوز چینل ’’فوکس نیوز‘‘ کے ایک اینکر کو بھی اعلیٰ عہدہ دیا جو فوج میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
نومنتخب امریکی صدر نے بتایا کہ وزیر دفاع کے لیے پیٹ ہیگزتھ کا انتخاب کیا ہے جو پینٹاگون کے اعلیٰ فوجی افسر سمیت نام نہاد ویک” پالیسیوں کے لیے نفرت کا اظہار کیا ہے۔
اس تقرری کے لیے امریکی سینیٹ سے توثیق ضروری ہے اور سینیٹ میں ریپبلکنز کی اکثریت ہونے کے باعث ممکن ہے کہ پیٹ ہیگزتھ کی تقرری کسی رکاوٹ یا مخالفت کے بغیر ہوجائے گی۔
اسی طرح نومنتخب امریکی صدر نے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون 67 سالہ اسٹیووٹکوف کی بطور مشرق وسطیٰ میں خصوصی ایلچی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیو وٹکوف امن کے لیے ایک ان تھک آواز ہوں گے۔
خیال رہے کہ اسٹیووٹکوف سفارت کاری یا خارجہ پالیسی کا کوئی تجربہ نہیں رکھتے تاہم وہ بھی ایلون مسک کی طرح ٹرمپ کی انتخابی مہم پر بے دریغ خرچ کرنے والوں میں سے ایک ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق گورنر مائیک ہکابی جان کو اسرائیل میں امریکی سفیر نامزد کردیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بہترین انتظامی صلاحیتوں سے مالا مال مائیک ہکابی اسرائیل سے محبت کرتے ہیں اور اسرائیلی بھی ان سے بے پناہ لگاؤ رکھتے ہیں۔
اسی طرح امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی سربراہی کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے جان ریٹ کلف کا انتخاب کیا ہے۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ اقتدار میں بھی 2020 سے 2021 کے دوران جان ریٹ کلف کو نیشنل انٹیلی جنس کا ڈائریکٹر مقرر کیا تھا۔ ٹرمپ پر جان ریٹ کلف کے ذریعے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کا الزام بھی لگا تھا۔
ڈونلڈ کی نئی انتظامیہ میں ایک امریکی یہودی لی زیلڈین کو انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ وزیر خارجہ کے لیے فلوریڈا سے سینیٹ کے رکن مارکو روبیو کے نام کا اعلان کرچکے ہیں جب کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی چیف کے لیے ساؤتھ ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کا انتخاب کیا ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ اقتدار کے قائم مقام امیگریشن چیف تھامس ہومن کوبارڈر زار مقرر کیا جو غیرقانونی تارکین وطن کو واپس ان کے ممالک بھیجنے کی ٹرمپ پالیسی پر عمل درآمد کروائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل کی ایران کی تیل تنصیبات پر حملے کی دھمکی

Next Post

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھارت پہنچ گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
سعودی عرب اور چین مشترکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں: شہزادہ فیصل بن فرحان

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھارت پہنچ گئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.