جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جلد ہی مزید 100 محلہ کلینک فراہم کئے جائیں گے: سسودیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-07
in مقامی خبریں
A A
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

نئی دہلی// دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ کیجریوال حکومت دہلی کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور اس سمت میں حکومت آنے والے وقت میں دہلی میں 100 نئے محلہ کلینک شروع کرنے والی ہے۔
ان محلہ کلینکس کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے۔ اس سلسلے میں پیر کو نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے محکمہ صحت اور پی ڈبلیو ڈی کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ان کلینک کو جلد از جلد شروع کیا جائے، تاکہ عام لوگ اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔
مسٹر سسودیا نے پیر کو محکمہ صحت اور پی ڈبلیو ڈی کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد ان کلینک کو شروع کریں تاکہ عام لوگ اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی کا محلہ کلینک ماڈل نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں بنیادی صحت کے نظام کا ایک شاندار اور منفرد ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے ہر شہری کو پرائمری سطح پر صحت کی سہولیات تک آسان رسائی ہونی چاہئے، اس لئے ہم جلد ہی 100 نئے محلہ کلینک شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ان کلینکس کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی یہ مکمل طور پر عام لوگوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے تمام محلہ کلینک کو ڈیجیٹائز کرنے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے اور بہت سے محلہ کلینک مکمل طور پر ڈیجیٹائز ہو چکے ہیں، جہاں مریضوں اور ان کی بیماری سے متعلق معلومات ٹیبلیٹس کے ذریعے جمع کی جاتی ہیں۔ محلہ کلینک کسی بھی بیماری کی تشخیص کا پہلا پوائنٹ ہے۔ ان کے ڈیجیٹائز ہونے کے بعد یہاں سے آنے والے ڈیٹا کو دہلی میں کسی بھی جگہ پر کسی بھی بیماری کے پھیلنے سے پہلے اس کی تشخیص کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر کو ایک کلک کے ذریعے مریضوں کی تمام طبی تاریخ معلوم ہو جائے گی۔ اس کی مدد سے ڈاکٹر مریض کا بہتر علاج کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ اس وقت دہلی میں 519 محلہ کلینک ہیں جہاں پر 212 قسم کے ٹیسٹ اور تمام بنیادی ادویات سمیت تمام قسم کی بنیادی صحت کی خدمات لوگوں کو مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستانی ٹینس کھلاڑی کی ثانیہ مرزا سے اپیل

Next Post

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15ویں دن بھی مستحکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15ویں دن بھی مستحکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.