نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے انڈیا الائنس کو خواتین کو بااختیار بنانے کے تئیں وقف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی عہد بندی کی وجہ سے مائیاں سمان یوجنا کے تحت چوتھی قسط کا پیسہ ماؤں اور بہنوں کے کھاتوں میں پیر کے روز کھٹا کھٹ پہنچ گیا ہے ۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا، "کل، مائیاں سمان یوجنا کی چوتھی قسط جھارکھنڈ کی ماؤں اور بہنوں کے کھاتوں میں جمع کر دی گئی ہے ۔ یہ اسکیم بالخصوص خواتین کو مہنگائی سے لڑنے اور عزت نفس کے ساتھ زندگی گزارنے میں مدد دے رہی ہے ، اسی لیے ہم نے اس کے تحت دی جانے والی رقم کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دسمبر سے جھارکھنڈ کی خواتین کو 2500 روپے کا اعزازیہ دیا جائے گا۔ ریاست کی 53 لاکھ خواتین اس اسکیم سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا، "میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور میں اسے دہرا رہا ہوں کہ بی جے پی نے اپنے ارب پتی دوستوں کو جتنا پیسہ دیا ہے ، انڈیا الائنس خواتین، نوجوانوں، کسانوں اور غریبوں کو ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اس سے زیادہ پیسہ گا۔”
دریں اثنا لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے طیارے میں تکینیکی خرابی آںے کی وجہ سے منگل کو مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع کے چکھلی میں ان کی انتخابی ریلی منسوخ کردی گئی۔
ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مسٹر گاندھی نے کہا، ”مجھے آج چکھلی آنا تھا۔ وہاں مجھے سویابین کے کاشتکاروں سے ملنا اور جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا لیکن جہاز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے میں نہیں آ سکا۔ میں آپ سب سے معافی چاہتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ مہاراشٹر میں کسانوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ ریاست کی بی جے پی حکومت سویا بین اور کپاس کے کسانوں کو صحیح قیمت نہیں دے رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر انڈیا گروپ اقتدار میں آتا ہے تو ہم آپ کا خیال رکھیں گے اور آپ کے مسائل کو فوری حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔