کراچی /۰۶جون //
کشمیر سے تعلق رکھنے والے بھارتی فاسٹ بولر عُمران ملک (Umran Malik) کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کو فالو نہیں کرتے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عُمران ملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے آئیڈیل جسپریت بمرا، محمد شامی اور بھونیشور کمار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں وقار یونس کو فالو نہیں کرتا بلکہ میرا بولنگ انداز فطری ہے۔
خیال رہے کہ عُمران ملک کو بھارت کی قومی ٹیم میں شامل کرلیا ہے، وہ جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی ٹی 20 سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
انڈین پریمئیر لیگ میں سن رائز حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے عُمران ملک نے ایونٹ میں تیز رفتار سے گیند بازی کی تھی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے کہا تھا کہ عُمران ملک انہیں وقار یونس کی یاد دلاتا ہے۔