جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایلون مسک کو ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کی عدالتی اجازت مل گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-06
in عالمی خبریں
A A
ایلون مسک نے ٹوئٹر 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

تہران//
ایکس کے مالک ایلون مسک پنسلوینیا کی عدالت میں مقدمہ جیت گئے، عدالت نے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔
ایلون مسک نےٹرمپ انتخابی مہم کیلئے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔
واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین کاروباری افراد میں شامل ایلون مسک امریکا کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ ماہ ریاست پنسلوینیا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی آئین میں پہلی اور دوسری ترمیم کی حمایت میں آن لائن پٹیشن پر دستخط کرنے والوں میں روزانہ کسی ایک فرد کو الیکشن کے دن تک دس لاکھ ڈالر دیں گے۔
امریکی آئین کی یہ دونوں ترامیم آزادی اظہار اور ہتھیار اٹھانے کے حق کا تحفظ کرتی ہیں۔
یہ آن لائن پٹیشن ایلون مسک کی امریکا پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (پی اے سی) کی جانب سے تیار کی گئی، جس کا مقصد امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت اور ان کے حامیوں کو متحرک کرنا تھا۔
11 سابق ریپبلکن عہدیداروں نے صدارتی انتخابات سے قبل ایلون مسک کی جانب سے ووٹرز کو دیے جانے والی نقد مراعات کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے۔
ایلون مسک کے امریکی الیکشن کی انتخامی مہم کے گروہ پی اے سی نے سات سوئنگ ریاستوں میں سے چھ کے ووٹرز سے مطالبہ کیا کہ وہ اس درخواست پر دستخط کریں۔
اس صورتحال میں قانونی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسی کوئی بھی پیشکش، جس میں کسی ووٹر کو کہیں دستخط کرنے کے عمل کے لیے رقم کی پیشکش کی جائے، امریکی قانون کی خلاف ورزی میں شمار کی جا سکتی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کو سابق ریپبلیکن حکام کی جانب سے ایلون مسک کی ووٹرز کو مالی فائدے دینے کے معاملے کی چھان بین کرنے کی درخواست موصول ہوئی۔
فلاڈلفیا کاؤنٹی کے پبلک پراسیکیوٹر لیری کرسنر نے جو خود ڈیموکریٹ ہیں، ارب پتی ایلون مسک اور انعامی رقم تقسیم کرنے والی ان کی تنظیم پی اے سی کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔
امریکی وزارت انصاف نے پی اے سی کو بھیجے گئے خط میں خبردار کیا کہ یہ انعام (دس لاکھ ڈالر) وفاقی قوانین کی خلاف ورزی شمار ہو سکتی ہے۔
انتباہات کے باوجود پی اے سی تنظیم نے انعامی رقم کے چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی ایلون مسک کی جانب سے امریکی انتخابات سے قبل سوئنگ ریاستوں کے رجسٹرڈ ووٹروں میں روزانہ کی بنیاد پر دس لاکھ ڈالر کی رقم بطور تحفہ دیے جانے پر تنقید کی تھی، بائیڈن کے مطابق یہ بالکل نا مناسب ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان-آسٹریلیا قریبی شراکت دار ہیں: وونگ

Next Post

صدر منتخب ہونے پر بغیر دستاویز آنے والوں کو ڈی پورٹ کردوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

صدر منتخب ہونے پر بغیر دستاویز آنے والوں کو ڈی پورٹ کردوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.