تہران//
پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے مسلم دنیا میں دہشت گردی اور تقسیم کے لئے امریکی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔جنرل حسین سلامی نے تہران میں امریکا کے سابق جاسوسی اڈے کے سامنے طلبا کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ امریکا امن عالم، عالمی سلامتی اور عالمی نظام کی بات کرتا ہے جبکہ دنیا میں ناجائز قبضے، عوام کے قتل عام ، لوٹ مار اور سبھی جرائم کی جڑ وہ خود ہے۔