لندن//
انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر پر چوری ہوگئی۔ بین اسٹوکس کے گھر چوری ان کی ٹیسٹ سیریز کےلیے پاکستان میں موجودگی کے دوران ہوئی۔
چوری بین اسٹوکس کے ڈرہم کاؤنٹی میں واقع گھر میں ہوئی۔ بین اسٹوکس نے چوری کی واردات کے بعد اپیل سوشل میڈیا پوسٹ پر کی۔
اپنے پیغام میں بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ 17 اکتوبر کی شام چند ماسک پہنے لوگوں نے میرے گھر چوری کی۔ وہ جیولری قیمتی اشیاء اور ذاتی استعمال کی اچھی خاصی چیزیں ساتھ لے گئے۔
بین اسٹوکس کے مطابق کچھ اشیاء کے ساتھ میرا اور میری فیملی کا جذباتی لگاؤ تھا۔ میری یہ اپیل ان افراد کو تلاش کرنے میں مدد کےلیے ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ جرم اس وقت کیا گیا جب میری اہلیہ دو چھوٹے بچوں کے ساتھ گھر پر تھیں۔ شکر ہے کہ اہل خانہ کو کسی طرح کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا، تاہم اس واردات کی وجہ سے ان پر ذہنی طور پر اثر پڑا ہے۔