جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندستانی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنا چاہیے، اکرم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-01
in کھیل
A A
سابق سری لنکن کپتان نے وسیم اکرم مشکل ترین بولر قرار دیدیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

لاہور// پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ اگر ہندوستانی کرکٹ ٹیم اگلے سال فروری میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آتی ہے تو ان کا بہت اچھا خیال رکھا جائے گا اور یہ ایک بہترین بات ہوگی۔
اکرم نے کہا، "مجھے لگتا ہے کہ میں جو کچھ بھی پڑھ رہا ہوں اس سے ہندوستانی حکومت اور بی سی سی آئی کی مثبتیت ظاہر ہوتی ہے۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ان کے تمام میچ لاہور میں ہوں گے۔ وہ لاہور آئیں گے اور اسی رات وطن واپس چلے جائیں گے۔ جب تک ہندوستان آرام دہ ہے، میں اس کے لیے تیار ہوں۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں، وہاں ام کا بہترین خیال رکھا جائے گا۔ ہندوستانی کرکٹرز وراٹ کوہلی، روہت شرما، ہاردک پانڈیا اور سوریہ کمار یادو کے پاکستان میں مداح ہیں اور نوجوان کرکٹ شائقین انہیں پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا، "عوام سے لوگوں کا رابطہ اس وقت اور اس عمرر میں انتہائی اہم ہے۔ میری رائے میں، سوشل میڈیا کے دور میں پوری دنیا میں بہت زیادہ نگیٹیویٹی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہندستان آتا ہے تو یہ کرکٹ کے لیے اچھا ہو گا اور پاکستان کے لیے بھی اچھا ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ چیمپئنز ٹرافی میں آٹھ ٹیمیں کھیلیں گی اور دو گروپس میں ہوں گی جن میں سے چار ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی اور اس کے بعد فائنل ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، ہندستان، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ پی سی بی نے ہندستان کے تمام میچ لاہور میں کرانے کی تجویز بھی دی ہے جو کہ ہندوستانی سرحد کے نزدیک ہے جس سے سامان اور سیکورٹی کے مسائل کم ہوں گے۔ پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ وہ ان ہندستانی شائقین کو بھی 17 ہزار ویزے جاری کریں گے جو اپنی ٹیم کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ فائنل کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل بھی لاہور میں ہو گا اگر ہندستان نے کوالیفائی کر لیا۔
خیال رہے کہ ہندوستانی ٹیم نے 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے اور اس کا خیال ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے کسی بھی حصے سے باہر لے جانے کی صورت میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سب سے زیادہ ممکنہ آپشن ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یہ احمق ہیں !

Next Post

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 273 رنز سے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 273 رنز سے شکست دے دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.