جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہشتگردی کے خطرات کیخلاف پیشگی کارروائی کی ہدایت

ایل جی کا کشمیر میں سکیورٹی منظر نامے کا جائزہ /’دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-29
in اہم ترین
A A
دہشتگردی کے خطرات کیخلاف پیشگی کارروائی کی ہدایت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

ہمارا مقصد سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا اور لوگوں میں تحفظ کے احساس کو فروغ دینا ہے:سنہا
سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا نے دہشت گردی کے خطرات کے خلاف پیشگی کارروائی کی ہدایت دی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے آج سرینگر میں کشمیر ڈویڑن کے تمام اضلاع کی سلامتی کی صورتحال اور ترقیاتی پہلوؤں پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سیکورٹی گرڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا اور تمام متعلقہ عہدیداروں کو دہشت گردی کے خطرات کے سلسلے میں پیشگی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
سنہا کاکہنا تھا’’ہمیں امن اور ترقی کی رفتار کا تحفظ کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں اور دہشت گردوں کو مدد، محفوظ پناہ گاہیں یا کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارا مقصد سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا اور لوگوں میں تحفظ کے احساس کو فروغ دینا ہے‘‘۔
ایل جی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک مخالف پراپیگنڈا پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے ، جو عوامی سلامتی اور امن و امان کے لئے خطرہ ہیں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو کچلنے کے لئے زیرو ٹالرنس نقطہ نظر اور سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان زیادہ نگرانی اور کوآرڈینیشن پر زور دیا۔
سنہانے کہا کہ نارکو ٹیررازم کے مسئلے سے فوری طور پر نمٹا جانا چاہئے اور پورے نارکو ٹیرر نیٹ ورک کو ختم کرنے کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے۔
تیز رفتار ترقی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کی فلاح و بہبود ، دیہی اور شہری ترقی ، خود روزگار اور مرکزی شعبے کی اسکیموں کے تحت اہم اقدامات کی تکمیل کیلئے اسکیموں کے کام کاج کی نگرانی کریں۔ انہوں نے عہدیداروں کو دور دراز علاقوں میں سڑک اور ٹیلی کام رابطے کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے انتخابات اور شری امرناتھ جی یاترا کے پرامن انعقاد کیلئے جموں و کشمیر پولیس اور انتظامی اداروں کی ستائش کی۔
واضح رہے کہ جموںکشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملی ٹینٹ حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ گگن گیر سونہ مرگ اور گلمرگ میں ہوئے خونین حملوں کے بعد کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے ۔
چیف سکریٹری اٹل ڈولو، ڈی جی پی نلن پربھات،پرنسپل سکریٹری داخلہ چندرکر بھارتی، اے ڈی جی پی (لاء اینڈ آرڈر) وجے کمار۔ اے ڈی جی پی، سی آئی جناب نتیش کمار، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری مندیپ بھنڈاری، ڈویڑنل کمشنر، کشمیروجے بدھوری، کشمیر کے آئی جی ودھی کمار بردی کے علاوہ اجلاس میں کشمیر ڈویڑن کے تمام اضلاع کے ڈی آئی جیز، ڈی سیز اور ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی اسمبلی میں ۳۷۰ پر قرار داد کی مخالف کرے گی:کول

Next Post

اکھنور جھڑپ:مزید دو ملی ٹنٹ ہلاک :فوج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
اکھنورجھڑپ :اب تک کوئی دہشت گرد ہلاک نہیں ہوا: پولیس

اکھنور جھڑپ:مزید دو ملی ٹنٹ ہلاک :فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.