نئی دہلی// دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے آج کہا کہ ان کا خواب ہے کہ قومی دارالحکومت دہلی میں رہنے والے ہر بچے کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھنے کا موقع ملے ۔
آج یہاں چھترسال اسٹیڈیم میں ‘دہلی اسٹیٹ اسکول گیمز’ 2024-25 کا افتتاح کرتے ہوئے محترمہ آتشی نے کہا "ہمارا خواب ہے کہ دہلی میں رہنے والے ہر بچے کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق ترقی کرنے کا موقع ملے ۔” انہوں نے کہا کہ چاہے پڑھائی ہو یا کھیل کود ، دہلی حکومت یہ ذمہ داری لیتی ہے کہ طلباء کو ترقی کے ہر طرح کے مواقع ملیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کبھی بھی فنڈز کی کمی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے ، اس لیے دہلی حکومت نے پلے اینڈ پروگریس اینڈ مشن ایکسی لینس اسکیم شروع کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت، دہلی اسٹیٹ اسکول گیمز کے ذریعے ان کی مدد کرتی ہے ۔ ہر سال اسکولوں میں ابھرتے ہوئے کھیلوں کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے دہلی حکومت مستقبل کے اولمپک اور بین الاقوامی تمغوں کے لیے تیاری کر رہی ہے ۔
محترمہ آتشی نے کہا کہ بچہ چاہے امیر گھرانے سے ہو یا غریب گھرانے سے ، وہ ایک بہترین کھلاڑی بن سکتا ہے ۔ ایسے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے دہلی حکومت نے ‘پلے اینڈ پروگریس’ اسکیم شروع کی ہے ، جس میں حکومت 17 سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں کو ان کی کھیلوں کی تربیت اور سامان کے لیے 2 سے 3 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا 2018 سے 2022 تک، 1500 سے زیادہ کھلاڑیوں نے پلے اینڈ پروگریس اسکیم سے تعاون حاصل کیا ہے ۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقتوں میں اس اسکیم کے ذریعے اور بھی بہت سے کھلاڑی سپورٹ حاصل کریں گے ۔