لندن //
انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھارت کے بغیر کھیلنے کا کوئی آپشن زیر غور نہیں ہے، البتہ پاکستان نہ جانے کی صورت میں متبادل آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔
ملتان میں برطانوی صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن اور سی ای او رچرڈ گولڈ نے کہا کہ کرکٹ کو براڈکاسٹنگ رائٹ کو بچانا چاہیے، بھارت کے پاکستان نہ جانے پر ہائبرڈ ماڈل کے امکانات اب زیادہ ہورہے ہیں تاہم ٹیم کی آمد سے متعلق حتمی فیصلہ بھارتی حکومت پر منحصر ہے۔
رچرڈ تھامپسن کا کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کا شرکت نہ کرنا کرکٹ کے مفاد میں نہیں ہوگا، بھارتی بورڈ کے سابق سیکرٹری جے شاہ جو اب آئی سی سی کے سربراہ ہوں گے ان کا اس معاملے میں اہم کردار ہوگا، چند روز میں آئی سی سی کی میٹنگز ہیں ان میں آئی سی سی کے مختلف آپشن زیر غور آئیں گے۔