جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

این سی فاروق عبداللہ کو راجیہ کیلئے نامزد کرے گی

’فاروق صاحب جموں کشمیر کے سوال اٹھائیں گے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-12
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سرینگر//
ایک دہائی بعد جموں و کشمیر کی نئی اسمبلی کیلئے اسٹیج تیار ہونے کے ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ راجیہ سبھا میں پارٹی کی نمائندگی کرنے کیلئے خود کو تیار کر رہے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے ایک سینئر رہنما نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی این سی سربراہ کو راجیہ سبھا بھیجے گی۔ان کاکہنا تھا’’وہ ہمارے لیے ایک رہنما قوت ہیں۔ نئی اسمبلی کی تشکیل کے بعد ہم راجیہ سبھا کیلئے انتخابات کرائیں گے۔ پارٹی کے اندر اس بات پر اتفاق رائے ہے کہ ڈاکٹر فاروق صاحب کو راجیہ سبھا جانا چاہئے اور وہاں نیشنل کانفرنس کی نمائندگی کرنی چاہئے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے مسائل کو بھی اٹھانا چاہئے‘‘۔
ذرائع نے بتایا کہ اسمبلی کی تشکیل کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پہلی بار جموں و کشمیر کو ساڑھے تین سال بعد راجیہ سبھا میں نمائندگی ملے گی۔
اس طریقہ کار کے بارے میں نیشنل کانفرنس کے ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نو منتخب اراکین اسمبلی راجیہ سبھا کیلئے چار نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔
فی الحال غلام علی کھٹانہ راجیہ سبھا کے واحد رکن ہیں جو راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ گوجر چہرہ ہونے کی وجہ سے انہیں بی جے پی نے نامزد کیا تھا۔ بی جے پی کے اس اقدام کا مقصد حال ہی میں ختم ہوئے اسمبلی انتخابات میں گجر ووٹوں کو راغب کرنا تھا۔
جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ ۲۰۱۹ کے تحت ۹۰ رکنی جموں و کشمیر اسمبلی پانچ لوک سبھا اور چار راجیہ سبھا ممبروں کا انتخاب کرسکتی ہے۔
جموں و کشمیر میں راجیہ سبھا کے آخری انتخابات۲۰۱۵ میں ہوئے تھے۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے ایک نشست حاصل کی تھی جبکہ اس وقت کے کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنے تھے۔ جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا کے چاروں ارکان فروری۲۰۲۱میں ریٹائر ہوئے تھے۔
نیشنل کانفرنس کے سربراہ ۲۰۱۴میں سرینگر پارلیمانی انتخابات سے لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ اننت ناگ اور بارہمولہ لوک سبھا سیٹوں سے نیشنل کانفرنس کے حسنین مسعودی اور محمد اکبر لون نے کامیابی حاصل کی۔
ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس نے اپنے حالیہ لیجسلیچر پارٹی اجلاس میں بھی متفقہ طور پر اتفاق کیا کہ ڈاکٹر فاروق کو راجیہ سبھا میں پارٹی کی نمائندگی کرنی چاہئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل او سی کے پار لانچ پیڈ پر۱۵۰ ملی ٹنٹ انتظار کر رہے ہیں: بی ایس ایف

Next Post

نو منتخب ایم ایل اے میں شگن پریہار سب سے کم عمر‘ ۸۰ سالہ رحیم سب سے عمر رسیدہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
نو منتخب ایم ایل اے میں شگن پریہار سب سے کم عمر‘ ۸۰ سالہ رحیم سب سے عمر رسیدہ

نو منتخب ایم ایل اے میں شگن پریہار سب سے کم عمر‘ ۸۰ سالہ رحیم سب سے عمر رسیدہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.