منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسمبلی انتخابات:فیصلے کا دن آج

وادی اور جموں میں سکیورٹی کے سخت بندوست میں گنتی کے۲۰ مراکز پر ووٹوں کی گنتی صبح ۸ بجے شروع ہو گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-08
in اہم ترین
A A
اسمبلی انتخابات:فیصلے کا دن آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

۹۰رکنی اسمبلی کیلئے مقابلہ کرنے والے ۸۷۳؍ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ منگل کی دو پہر تک طے ہو گا
جموں/ سرینگر//
جموں کشمیر میں۹۰؍ اسمبلی حلقوں کیلئے ووٹوں کی گنتی منگل کی صبح شروع ہوگی، جو انتخابی عمل کا آخری مرحلہ ہوگا، جس سے مرکز کے زیر انتظام علاقہ ۲۰۱۹ کے بعد پہلی بار منتخب حکومت حاصل کرے گا۔
۲۰۱۹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت نے آرٹیکل۳۷۰ کو منسوخ کرکے ریاست کو دو حصوں ‘جموں کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرکے اس کا درجہ ریاست سے گھٹا کر یونین ٹیریٹری کردیا تھا۔
پانچ سال بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس اتحاد، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں۔
سیاسی جماعتوں کے امکانات کا جائزہ لینے کے بعد انتظامیہ پیر کے روز تمام ۲۰ ضلعی ہیڈکوارٹرز کے مخصوص مراکز پر سیکورٹی سمیت انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف تھی۔
الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کے مطابق، گنتی کے تمام مراکز پر تین سطحی سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ شورش زدہ سرحدی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سب کچھ ٹھیک رہے اور سرحد پار سے دہشت گردی، شورش اور دراندازی کے بار بار واقعات پیش آ رہے ہیں۔
وادی کشمیر اور جموں خطے کے تمام مراکز میں سیکورٹی اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لی تھی اور وہ پہرہ دے رہے تھے۔
جموں و کشمیر میں ۲۰۱۴کے بعد پہلے اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں ہوئے تھے۔وادی کشمیر اور جموں خطے کی۹۰ نشستوں میں سے پہلے مرحلے میں۲۴، دوسرے مرحلے میں ۲۶ اور تیسرے مرحلے میں ۴۰ نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔
۹۰رکنی اسمبلی کیلئے مقابلہ کرنے والے ۸۷۳؍ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ منگل کی دوپہر تک طے ہو سکتا ہے۔۲۰۱۴ کے اسمبلی انتخابات میں۵۲ء۶۵ فیصد کے مقابلے میں۲۰۲۴ میں۴۵ء۶۳ فیصد رائے دہی ہوئی۔
انتخابی میدان میں اترنے والوں میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ (بڈگام اور گاندربل اسمبلی حلقوں سے)، پیپلز کانفرنس کے سجاد غنی لون (ہندواڑہ اور کپواڑہ سیٹوں سے)، پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حامد قرہ (بٹہ مالو) اور بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رائنا (نوشہرہ سیٹ) شامل ہیں۔
دیگر قابل ذکر امیدواروں میں اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری غلام احمد میر (دورو)، پی ڈی پی رہنما وحید پرہ (پلوامہ)، التجا مفتی (بجبہاڑہ)، اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری (چھانہ پورہ)، سی پی آئی (ایم) کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی (کولگام) اور سابق نائب وزرائے اعلیٰ مظفر حسین بیگ اور تارا چند شامل ہیں۔
ہفتہ کے روز ہونے والے ایگزٹ پولز نے این سی،کانگریس اتحاد کو اہم پوزیشن میں رکھا ہے اور علاقائی پارٹی کو بڑی تعداد میں نشستیں مل رہی ہیں۔
بی جے پی۲۰۱۴ کے اسمبلی انتخابات میں۲۵ نشستیں جیتی تھیںجبکہ ۱۰ سال پہلے ہوئے انتخابات میں۲۸ نشستیں جیتنے والی پی ڈی پی کو اس بار ۱۰سے کم نشستیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اگر ایگزٹ پول پر یقین کیا جائے تو پیپلز کانفرنس، اپنی پارٹی، غلام نبی آزاد کی ڈیموکریٹک آزاد پارٹی اور لوک سبھا رکن شیخ عبدالرشید کی عوامی اتحاد پارٹی سمیت نئی اور ابھرتی ہوئی پارٹیوں کو زیادہ موقع نہیں ملے گا۔آزاد امیدواروں کے ساتھ ان جماعتوں کو تقریباً ۱۰نشستیں جیتنے کی توقع ہے۔
اس دوران حکام کا بتایا کہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹروں پر ووٹوں کی خوشگوار اور ہموار گنتی کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے کڑی انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹوں کے مراکز کے گرد و پیش تین دائروں والی سیکورٹی کی تعیناتی کو عمل میں لائی گئی ہے ۔
حکام نے شفافیت، درستگی اور گنتی کے نتائج کے بروقت اعلان کو یقینی بنانے کیلئے نگرانی اور حفاظتی اقدامات، بیٹھنے کے اِنتظامات، اِی وِی ایم کی ٹرانسپورٹیشن اور کاؤنٹنگ ہال میں تکنیکی سیٹ اپ کو بھی حتمی شکل دی ہے ۔
حکام نے کہا کہ تمام نتائج کے اعلان اور پولنگ کا عمل۱۰؍اکتوبر کو مکمل ہونے تک سیکورٹی میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے’’امید واروں کے صرف مجاز کائونٹنگ ایجنٹوں اور گنتی ڈیوٹی پر تعینات عملے کو ہی گنتی ہالوں کے اندر جانے کی اجازت ہوگی‘‘۔
حکام نے کہا کہ ہر امیدوار کے ووٹوں کی تعداد کا اعلان کاؤنٹنگ ہالز کے باہر پبلک ایڈریس سسٹم پر گنتی کے ہر دور کے بعد کیا جائے گا۔
جموں و کشمیر کی کل۹۰؍اسمبلی سیٹوں میں سے وادی کشمیر میں۴۷جبکہ جموں صوبے میں ۴۳سیٹیں ہیں۔
ان۹۰سیٹوں پر کل۸۷۳؍امید وار اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں جب رائے دہندگان کی کل تعداد۸۸لاکھ سے زیادہ تھی۔
سال رواں کے ان اسمبلی انتخابات میں جہاں کالعدم جماعت اسلامی نے بھی آزاد امید وار کھڑا کئے اور جیل میں بند علیحدگی پسند لیڈر سرجان برکاتی نے بھی دو سیٹوں سے الیکشن لڑے وہیں جموں کے آر ایس پورہ میں والمیکی سماج اور پاکستانی پناہ گزنیوں نے پہلی دفعہ اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
جموں وکشمیر میں دس برسوں کے طویل عرصے کے بعد تین مرحلوں پر اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے جن میں سے پہلا مرحلہ۱۸ستمبر کو جبکہ دوسرا اور تیسرا مرحلہ بالترتیب۲۵ستمبر اور یکم اکتوبر نو منعقد ہوا۔
حکام کے مطابق تینوں مرحلوں کی پولنگ انتہائی پُر امن اور خوشگوار طریقے سے انجام پذیر ہوئی تھی۔اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کی مجموعی شرح۴۵ء۶۳فیصد ریکارڈ ہوئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمبلی انتخابات :این کانگریس اتحاد‘ بی جے پی اور پی ڈی پی کو جیت کا یقین

Next Post

جب صدر جمہوریہ اپنی مرضی سے ارکین کو نامزد نہیں کر سکتا ہے تو لیفٹیننٹ گورنر کیسے کرسکتا ہے :قرہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ

جب صدر جمہوریہ اپنی مرضی سے ارکین کو نامزد نہیں کر سکتا ہے تو لیفٹیننٹ گورنر کیسے کرسکتا ہے :قرہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.