پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہریانہ کے عوام ہفتہ کو 1031 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-05
in قومی خبریں
A A
ون نیشن ،ون الیکشن:لا کمیشن کی کووند پینل سے ملاقات

elections,

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

چنڈی گڑھ// پانچ سال بعد ووٹ دے کر اپنی حکومت منتخب کرنے کے لیے جس لمحے کا انتظارہریانہ کے لوگ کر رہے تھے ، وہ وقت آ پہنچا ہے اور ہفتہ کو اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہے جس میں 1031 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہو گا۔
ہریانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر پنکج اگروال کے مطابق کل 20354350 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے ۔ ریاست کے تمام 90 اسمبلی حلقوں میں کل 1031 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں اور ووٹنگ کے لیے 20632 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔
مسٹراگروال نے کہا کہ 20354350 ووٹروں میں 10775957 مرد، 9577926 خواتین اور 467 تیسری صنف کے ووٹر ہیں۔ 18 سے 19 سال کی عمر کے 524514 نوجوان ووٹر ہیں۔ اسی طرح 149142 معذور ووٹرز ہیں۔ جن میں سے 93545 مرد، 55591 خواتین اور چھ تیسری صنف کے ووٹرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 85 سال سے زیادہ عمر کے 231093 ووٹرز ہیں۔ جن میں سے 89940 مرد اور 141153 خواتین ووٹرز ہیں۔ مزید برآں، 100 سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی تعداد 8821 ہے ۔ جن میں سے 3283 مرد اور 5538 خواتین ووٹرز ہیں۔ اس کے علاوہ، 109217 سروس ووٹرز ہیں۔ جن میں سے 104426 مرد اور 4791 خواتین ووٹرز ہیں۔
امیدواروں میں 930 مرد اور 101 خواتین امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ کل 1031 امیدواروں میں سے 464 آزاد امیدوار ہیں۔
الیکشن کثیر الجہتی ہے ۔ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اہم اپوزیشن کانگریس کے علاوہ، انتخابی میدان میں جننائک جنتا پارٹی-آزاد سماج پارٹی اتحاد، انڈین نیشنل لوک دل-بہوجن سماج پارٹی اتحاد اور عام آدمی پارٹی بھی ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اصل مقابلہ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہے ۔ جہاں بی جے پی ‘نان اسٹاپ ہریانہ’ اور ‘بھروسہ دل سے ، بی جے پی پھر سے ‘ کے نعروں کے ساتھ ہیٹ ٹرک لگانے کی امید کر رہی ہے ، وہیں کانگریس ‘بی جے پی جا رہی ہے ، کانگریس آ رہی ہے ‘ اور ‘ہاتھ بدلے گا حالات’ کے نعروں کے ساتھ اقتدار میں واپسی کا دعویٰ کر رہی ہے ۔ دوسری پارٹیاں بھی ‘کنگ میکر’ بننے سے لے کر اپنے طور پر حکومت بنانے کے دعوے کر رہی ہیں۔
چھوٹی جماعتوں اور رشتہ داروں کے ایک دوسرے کے مدمقابل ہونے اور باغیوں سمیت بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں کے میدان میں ہونے سے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کا کھیل خراب کرنے کے امکانات کے باعث کئی نشستوں پر مقابلہ سخت اور دلچسپ ہو گیا ہے ۔ جن سیٹوں پر لوگوں کی نظر ہوگی ان میں کروکشیتر ضلع کی لاڈوا (وزیر اعلیٰ نایب سنگھ سینی یہاں سے امیدوار ہیں)، سونی پت ضلع کی گڑھی سامپلا کلوئی (سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر بھوپیندر سنگھ ہوڈا امیدوار ہیں)، جیند ضلع کی اوچنا کلاں (سابق نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ یہاں سے امیدوار ہیں) اور جولانہ (کانگریس نے پہلوان ونیش پھوگاٹ کو ٹکٹ دیا ہے )، حصار (یہاں امیر ترین خاتون امیدوار ساوتری جندل بی جے پی سے بغاوت کرتے ہوئے الیکشن لڑ رہی ہیں جب کہ ان کے بیٹے نوین جندل لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پرجیت کر ایم پی بنے ہیں) سرسا ضلع کی ڈبوالی جہاں چوٹالہ کنبہ سے تین ممبران – کانگریس کے امت سہاگ، بی جے پی سے آئی این ایل ڈی میں گئے آدتیہ چوٹالہ اور جے جے پی کے دگ وجے چوٹالہ آپس میں لڑ رہے ہیں۔ ایلن آباد 2019 کے اسمبلی انتخابات میں یہ واحد سیٹی تھی، جس پرآئی این ایل ڈی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ کسان تحریک کی حمایت میں ابھے سنگھ چوٹالہ نے استعفیٰ دے دیا تھا اور پھر ضمنی انتخاب جیت لیا تھا)، بھیوانی ضلع کے توشام (حال ہی میں اپنی ماں کرن چودھری کے ساتھ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں جانے والی بنسی لال خاندان کی شروتی چودھری کا مقابلہ ان کے چچازاد بھائی انیرودھ چودھری سے ہے ) اور امبالہ شہر و امبالہ چھاؤنی (اس شہر سے جہاں سابق وزیر نرمل سنگھ کانگریس کے امیدوار ہیں، ان کی بیٹی چترا سرورا چھاؤنی سے کانگریس کے خلاف بغاوت کرکے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہی ہیں رہی ہیں اور سابق وزیر داخلہ انل وج کو ٹکر دے رہی ہیں) وغیرہ ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این آئی اے کے ڈی ایس پی اجے پرتاپ اور ان کے دو ایجنٹ 20 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

Next Post

مودی ہفتہ کو پی ایم-کسان اسکیم کی 18ویں قسط جاری کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

مودی ہفتہ کو پی ایم-کسان اسکیم کی 18ویں قسط جاری کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.