بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

این آئی اے کے ڈی ایس پی اجے پرتاپ اور ان کے دو ایجنٹ 20 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-05
in قومی خبریں
A A
این آئی اے کا ہندواڑہ نارکو ٹیررازم کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

گیا// مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) پٹنہ شاخ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) اجے پرتاپ سنگھ اور ان کے دو ایجنٹوں کو جمعرات کی دیر رات 20 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
سی بی آئی ذرائع نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ این آئی اے کے ڈی ایس پی اجے پرتاپ سنگھ اپنے بہنوئی ہمانشو اور ایک دوسرے ایجنٹ کے ذریعے گیا-دوبھی روڈ پر واقع مگدھ یونیورسٹی کے نزدیک 20 لاکھ روپے رشوت لے رہے تھے ، جب سی بی آئی نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
سی بی آئی کی ٹیم نے گیا، پٹنہ اور بنارس میں ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ، جس میں کئی اہم دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔ سی بی آئی کی ٹیم گیا میں تینوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔
واضح رہے کہ نکسلیوں کے ساتھ ملی بھگت کے الزامات سے متعلق معاملے میں این آئی اے نے گزشتہ ماہ 19 ستمبر کو سابق قانون ساز کونسلر (ایم ایل سی) منورما دیوی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران 4 کروڑ روپے سے زائد کی نقدی کے ساتھ 10 ہتھیار برآمد ہوئے تھے ۔ این آئی اے کے ڈی ایس پی اجے پرتاپ سنگھ اسی معاملے میں تفتیشی افسر (IO) ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی ایس پی اجے پرتاپ سنگھ نے 24 ستمبر کو منورما دیوی کے بیٹے اور رمایا کنسٹرکشن کے مالک راکی [؟][؟]یادو کو نوٹس بھیج کر اس معاملے میں انہیں پٹنہ دفتر بلایا تھا۔ راکی [؟][؟]کا الزام ہے کہ ڈی ایس پی نے 2.5 کروڑ روپے کی رشوت مانگی ہے ، اسے اور اس کے خاندان کے ارکان کو نکسلیوں کے ساتھ ملی بھگت کے معاملے میں پھنسانے کی دھمکی دی ہے ۔ وہ اپنے خاندان کو بچانے کے لیے رشوت دینے پر راضی ہو گیے ہیں۔ اس کے بعد انہیں یکم اکتوبر کو بلایا گیا اور 70 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا جسے اسی دن پٹنہ میں دینے کو کہا گیا تھا لیکن راکی نے اس کے لیے وقت مانگا۔ اس کے بعد 3 اکتوبر کو گیا میں رشوت دینے کی بات طے ہوئی تھی، جس کے بارے میں سی بی آئی کو پتہ چلنے کے بعد سی بی آئی حرکت میں آئی اور ان کی گرفتاری کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغان کرکٹر راشد خان رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے

Next Post

ہریانہ کے عوام ہفتہ کو 1031 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھڑگے نے نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-06-29
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
قومی خبریں

ہندوستان کے خیالات، فلسفیانہ سوچ اور عالمی نظریہ ہزاروں سالوں سے لازوال ہیں: مودی

2025-06-29
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ریزرویشن مخالف بی جے پی مساوات کو پسند نہیں کرتی: کانگریس

2025-06-29
Next Post
ون نیشن ،ون الیکشن:لا کمیشن کی کووند پینل سے ملاقات

ہریانہ کے عوام ہفتہ کو 1031 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.