بدھ, جون 25, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اسمبلی انتخابات کا تیسرا مرحلہ:۳بجے تک 56.01 فیصد پولنگ ریکارڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-01
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اسمبلی انتخابات کا تیسرا مرحلہ:۳بجے تک 56.01 فیصد پولنگ ریکارڈ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/یکم اکتوبر

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میںسہ پہر 3 بجے تک تمام 40 اسمبلی حلقوں میں 56.01 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

سی ای او کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے پولنگ تیزی سے جاری ہے اور جموں کشمیر کے سات اضلاع کے 40 اسمبلی حلقوں کے تمام پولنگ اسٹیشنوں میں سہ پہر تین بجے تک 56.01 فیصد رائے دہندگی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

راجوری سڑک حادثے میں۲؍افراد کی موت‘۹دیگر زخمی

ان انتخابات میں مغربی پاکستانی پناہ گزین، والمیکی سماج اور گورکھا برادری اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جنہوں نے 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پہلے اسمبلی انتخابات میں ووٹ نگ کا حق حاصل کیا تھا۔

اس سے قبل انہوں نے بالترتیب 2019 اور 2020 کے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولنگ صبح کے ٹھیک سات بجے تمام 5 ہزار 60 پولنگ مراکز شروع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پولنگ مراکز پر صبح سے ہی ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

حکام نے رائے دہندگان کے لئے سات اضلاع میں کل 5 ہزار 60 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں اور ہر پولنگ مرکز پر پرزائڈنگ افسر سمیت چار اہلکاروں پر مشتمل الیکشن عملہ تعینات ہوگا اور مجموعی طور پر اس مرحلے کے لئے 20 ہزار سے زیادہ اہلکاروں پر مشتمل الیکشن عملے کو تعینات کیا گیا ہے ۔

اس مرحلے میں وادی کشمیر کی جن16 نشستوں کی پولنگ ہو رہی ہے ان میں کرناہ، ترہگام، کپوارہ، لولاب، ہندوارہ، لنگیٹ، سوپور، رفیع آباد،اوڑی، بارہمولہ، گلمرگ، واگورہ – کریری، پٹن، سونہ واری، بانڈی پورہ اور گریز (ایس ٹی) شامل جبکہ صوبہ جموں میں جن 24 سیٹوں کی پولنگ ہو رہی ہے ان میں اودھم پور ویسٹ، اودھم پور ایسٹ، چنی، رام نگر (ایس سی)، بنی، بلاور، بسولی، جسروٹہ، کٹھوعہ (ایس سی)، ہیرا نگر، رام گڑھ (ایس سی)، سانبہ، وجے پور،بشنا (ایس سی)، سچیت گڑھ (ایس سی)، آر ایس پورہ، جموں سوتھ، باہو،جموں ایسٹ، نگروٹہ، جموں ویسٹ،جموں نارتھ،اکھنور (ایس سی) اور چھمب شامل ہیں۔

وادی کشمیر کی سولہ سیٹوں پر جو نمایاں امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں ان میں سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ، سابق وزیر تاج محی الدین، سابق وزیر اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون، پیپلز کانفرنس کے جنرل سکریٹری اور سابق وزیر عمران انصاری، اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر غلام حسن میر، پی ڈی پی لیڈر اور سابق وزیر سید بشارت بخاری، سابق وزیر اور نیشنل کانفرنس کے لیڈر چودھری محمد رمضان اور سابق رکن پارلیمان اور پی ڈی پی لیڈر فیاض احمد میر شامل ہیں۔

حکام نے جہاں پولنگ کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے اور پولنگ مراکز پر ووٹروں اور الیکشن عملے کے لئے تمام تر سہولیات کو دستیاب رکھا ہے وہیں ہموار اور خوشگوار پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ یکم اکتوبر کو ہو رہی ہے جبکہ پہلے اور دوسرے مرحلے کی پولنگ بالترتیب 18 اور 25 ستمبر کو ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔

یہ دفعہ370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں ہو رہے پہلے اسمبلی انتخابات ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دوپہر ایک بجے تک 44.08 فیصد ووٹنگ :سی ای او

Next Post

تیسرا مرحلہ:شام پانچھ بجے تک 65.48 پولنگ درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
ٹاپ سٹوری

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

2025-06-25
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
تازہ تریں

راجوری سڑک حادثے میں۲؍افراد کی موت‘۹دیگر زخمی

2025-06-25
مینڈھر علاقے میں کچا مکان گر آنے سے ایک شخص کی موت، تین زخمی
تازہ تریں

مشتبہ نقل و حمل کے بعد راجوری اور پونچھ میں تلاشی کارروائیاں شروع

2025-06-25
۱۰ہزار کروڑ روپے سے زائد کے سڑک منصوبے منظور
ٹاپ سٹوری

۱۰ہزار کروڑ روپے سے زائد کے سڑک منصوبے منظور

2025-06-24
مارچ سے لوگوں کو 2 سو یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی: تنویر صادق
تازہ تریں

ریاستی درجے کی بحالی کے سوال پر ہم سب ایک ہیں:تنویر صادق

2025-06-24
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی میں پانی کی کمی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے :طبی ماہرین

2025-06-24
جولائی کے پہلے ہفتے سے وادی کے تعلیمی اداروں میں گرمائی تعطیلات کا امکان
تازہ تریں

جھلستی گرمی :وادی میں ۲۳ جون سے تعلیمی اداروں میں ۱۵ دنوں کی گرمائی تعطیلات

2025-06-22
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

سری نگر میں ماہ جون میں 134 برسوں میں سب سے زیادہ شبانہ درجہ حرارت ریکارڈ

2025-06-22
Next Post
دوپہر ایک بجے تک 44.08 فیصد ووٹنگ :سی ای او

تیسرا مرحلہ:شام پانچھ بجے تک 65.48 پولنگ درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.