ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

این سی کانگریس اتحاد کا سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی ڈوب گیا:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

’راہل اگر پر امن اور محفوظ کشمیر میں محظوظ ہو رہے ہیں تو اس کیلئے مودی کا شکریہ کریں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-28
in اہم ترین
A A
ایک طویل عرصے بعد جے کے اے ایس افسران آئی اے ایس میں شامل:ڈاکٹر جتندر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

جموں//
وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعے کے روز کہاکہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد میں پھوٹ کے آثار نمایاں ہے۔
جتندر نے کہاکہ بی جے پی نے ماضی میں بھی انہیں شکست دی اور موجودہ اسمبلی انتخابات میں بھی بھاجپاحکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔
ان باتوں کا اظہار وزیر جتندر نے کٹھوعہ میں چناوی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ مودی کی بدولت آج جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا ہے۔
جتندر نے کہا ’’دفعہ ۳۷۰کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں حالات یکسر تبدیل ہوئے اور آج کشمیر کے ہر علاقے میں ترنگالہرا رہا ہے‘‘۔
نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد میں پھوٹ پڑنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر واضح کیا ہے کہ وہ کشمیر میں پرچار کے بجائے جموں صوبے پر اپنی توجہ مبذول کرئے۔
جتندر نے کہاکہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان جو اتحاد ہوا وہ زیادہ دیرتک پائیدار رہنے والا نہیں ہے۔
ان کے مطابق موجودہ مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کو نہ صرف امن کا گہوارہ بنایا بلکہ لوگوں کو ان کی دہلیزوں پر انصاف فراہم کرنے کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔
مرکزی وزیر نے کہا’’جموں وکشمیر میں جتنے بھی تعمیراتی کام شروع کئے گئے انہیں وقت مقررہ کے اندرا ندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا‘‘۔
جتندر نے الزام لگایا کہ علاقائی سیاسی پارٹیوں نے ہمیشہ مذہب کے نام پر سیاست کی لہذا ایسے سیاستدانوں کواب سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہئے کیونکہ مودی نے کشمیر کو ایسا بنایا(پرامن) کہ راہل وادی میں برف کے گولوں کے ساتھ کھیلنے اور خوبصورت مقامات پر تفریحی کھیلوں میں مشغول ہوں۔
مرکزی وزیر نے کہا’’جب بھی کوئی وادی کشمیر میں راہل گاندھی کی تصاویر دیکھتا ہے تو یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ وہ لطف اندوز ہو رہے ہیں، جو اُس وقت کے بالکل برعکس ہے جب ان کی پارٹی مرکز میں برسراقتدار تھی اور اس وقت کی ریاست جموں و کشمیر کے ساتھ بھی اتحاد میں تھی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت راہول گاندھی اپنی سکیورٹی سے باہر نہیں نکل سکتے تھے اور انہیں اپنی بہن اور فیملی کے دیگر ممبروں کے ساتھ اپنے چھوٹے سے چیمبر کی دیواروں کے اندر محدود رہنا پڑا تھا، جس کی گواہی اس وقت کے کانگریس کے مرکزی وزیر داخلہ سشیل شندے نے دی تھی۔
جتیندر نے کہا کہ جب بھی راہل گاندھی اپنی بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ برف کے گولے کھیلتے ہیں یا لالچوک میں چہل قدمی کے لئے جاتے ہیں یا شام کو ریزیڈنسی روڈ پر واقع ایک ریستوراں کا دورہ کرتے ہیں تو انہیں یہ احساس نہیں ہوتا کہ وہ نادانستہ طور پر کشمیر کی صورتحال سے نمٹنے اور ہم آہنگی بحال کرنے میں وزیر اعظم مودی کی کامیابی کی حمایت کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیاحت کا عالمی دن: سنہا کی جموں کشمیر کی سیاحت پر آنے کی دعوت

Next Post

تین امیدوار ریکارڈ ساتویں مدت کیلئے کوشاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
پہلا مرحلہ:۲۷۹نامزدگیاں داخل۔۔۔پانپور‘ بھدرواہ ‘ ڈوڈہ اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ ۱۶؍اُمید وار

تین امیدوار ریکارڈ ساتویں مدت کیلئے کوشاں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.