نئی دہلی// عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ان کے جیل جانے کے بعد سڑک کے جو کام زیر التوا ہیں، انہیں جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ آتشی کے ساتھ دہلی یونیورسٹی میں سڑک کی صورتحال کا معائنہ کرنے کے بعد مسٹر کیجریوال نے آج نامہ نگاروں سے کہا ”میں دہلی کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ فکر نہ کریں۔ میں پہنچ گیا ہوں اور ہم زیر التواء تمام کام شروع کر دیں گے ۔ اس وقت ہم دہلی یونیورسٹی میں کھڑے ہیں۔ یہاں کی سڑک ٹوٹی ہوئی ہے ۔ میں نے وزیر اعلیٰ آتشی سے بات کی ہے ، جلد ہی اس کی اصلاح کی جائے گی۔ دہلی کی دیگر سڑکوں کی بھی مرمت کی جائے گی۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کچھ دن پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ایک لیڈر سے ملاقات ہوئی۔ میں نے ان سے پوچھا کہ مجھے گرفتار کر کے آپ لوگوں کو کیا فائدہ ہوا؟ اس کا جواب سن کر دنگ رہ گیا۔ ان کا مقصد حکومت کو غیر مستحکم کرکے دہلی کے لوگوں کے کام کو روکنا تھا۔ اب میں دہلی والوں کو بتانے آیا ہوں کہ میں جیل سے باہر آگیا ہوں۔ عوامی کام میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دوں گا۔ کے زیر التواء دہلی کے کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔