سرینگر//
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کہاکہ بی جے پی جموں وکشمیر کے لوگوں کو چوبیس گھنٹے مفت بجلی کی فراہمی پر کام کر رہی ہے۔
مودی نے کہاکہ حکومت تشکیل دینے کی صورت میں ہر کنبے کی بزرگ خاتون کو سالانہ ۱۸ہزار روپے فراہم کئے جائیںگے۔
ان باتوں کا اظہار وزیر اعظم نے سری نگر میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
مودی نے کہاکہ اگر بی جے پی جموں وکشمیر میں سرکار بنائے گی تو لوگوں کو مفت بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مزید سہولیات بھی فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعظم نے کہاکہ بی جے پی جموں وکشمیر میں چوبیس گھنٹے مفت بجلی کی فراہمی پر کام کر رہی ہے۔ان کے مطابق ہر کنبے سے وابستہ بزرگ خاتون کو سالانہ ۱۸ہزار روپے دئے جائیں گے۔
مودی کے مطابق سبسڈی پر سولر پلانٹ بھی فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ گولڈن کارڈ سے ملک کے لاکھوں کنبے مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے بھی ہیں لہذا لوگوں کو اس بار بی جے پی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے۔