ڈھاکہ// متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اکتوبر میں ہونے والے آئی سی سی خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت نگار سلطانہ کریں گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نگار سلطانہ کی قیادت میں بنگلہ دیش کی 15 رکنی ٹیم میں ناہیدہ اختر، شورنا اختر، ربیعہ، سلطانہ خاتون اور فہیمہ خاتون اسپن کی قیادت کریں گی۔ نوجوان کھلاڑی معروفہ اختر، جہاں آراعالم، محترمہ ریتو مونی اور سوبھنا موستری تیزگیندبازی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ شامل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 3 اکتوبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف شارجہ میں کھیلے گی۔
خاتون ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم: نگار سلطانہ (کپتان)، ناہیدہ اختر، مرشدہ خاتون، شورنا اختر، معروفہ اختر، ربیعہ، ریتو مونی، سوبھنا موستاری، دلارا اختر (وکٹ کیپر)، سلطانہ خاتون، جہاں آرا عالم، فہیمہ خاتون، تاج نیہر، دیشا بسواس اور شتھی رانی۔