پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

شیخ رشید کی اے آئی پی، جماعت اسلامی کسی اور کی دھن پر رقص کر رہی ہےں: عمر عبداللہ

admin by admin
2024-09-16
in تازہ تریں
A A
شیخ رشید کی اے آئی پی، جماعت اسلامی کسی اور کی دھن پر رقص کر رہی ہےں: عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

سرینگر/ 16 ستمبر
نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ لوک سبھا رکن شیخ عبدالرشید کی عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) اور جماعت اسلامی کے درمیان اتحاد کے تاروں کو ان کی پارٹی کا مقابلہ کرنے کے لئے دور سے کھینچا جا رہا ہے۔
عمرعبداللہ نے پلوامہ ضلع کے پانپور اسمبلی حلقہ میں نامہ نگاروں کو بتایا”ان کی تاریں کہیں اور جڑی ہوئی ہیں، انہیں ان سے حکم ملتا ہے اور وہ ان کی دھنوں پر رقص کرتے ہیں“۔
سابق وزیراعلیٰ نے اے آئی پی کی کالعدم جماعت اسلامی کے سابق ارکان کے ساتھ اتحاد کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا جو آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا ”انہیں نیشنل کانفرنس کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان میں اتارا گیا ہے۔ ہمارے پاس کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم ان سے لڑیں گے“۔
بی جے پی کے اس دعوے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ سرینگر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے خطاب کی جانے والی انتخابی ریلی میں 30 ہزار لوگوں کی شرکت متوقع ہے، نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا کہ ریلیوں کےلئے لوگوں کو اکٹھا کیا جاسکتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ اس کا مطلب ووٹ ہو۔
عمر نے کہا”پیسے کا استعمال کرکے ۳۰ ہزار لوگوں کو جمع کرنا کتنا مشکل ہے؟ وزیر اعظم اس سے پہلے بھی سرکاری ملازمین کو اکٹھا کرکے ایک ریلی سے خطاب کر چکے ہیں۔ مجھے ریلیاں نہ دکھائیں، مجھے ووٹ دکھائیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ ووٹوں میں بدل جائے گا۔ بی جے پی کو وادی کشمیر سے ایک سیٹ جیتنے دیں، تب ہم بات کر سکتے ہیں“۔
بی جے پی کے موروثی حکمرانی کے الزامات کے بارے میں پوچھے جانے پر عبداللہ نے کہا کہ حکمراں پارٹی کے پاس جموں و کشمیر میں اپنی چھ سالہ براہ راست حکمرانی کے لئے دکھانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔
این سی نائب صدر نے کہا”ان کے پاس لوگوں کو بیچنے کے لیے کچھ اور نہیں ہے۔ اگر انہوں نے لوگوں کے لئے کچھ کیا ہوتا تو وہ اپنا رپورٹ کارڈ پیش کرتے۔ جب رپورٹ کارڈ میں ’ناکام‘ لکھا ہوتا ہے، تو انہیں کچھ اور کہنا پڑتا ہے“۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے نیشنل کانفرنس نے اچھی مہم چلائی تھی۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا”ہماری مہم اچھی رہی ہے…. نیشنل کانفرنس کے جلسوں میں لوگوں کی شرکت زیادہ تھی اور ہمیں امید ہے کہ ووٹوں کا ایک بڑا حصہ این سی امیدواروں کو جائے گا اور وہ جیتیں گے۔“ (ایجنسیاں)

Tags: ElectionKashmir
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس جموں و کشمیر کو دوبارہ دہشت گردی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں: امیت شاہ

Next Post

اسمبلی انتخابات:40 فیصد آزاد امیدوار میدان میں ہیں:’ووٹ تقسیم کرنے کی سازش’؟

admin

admin

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
پاکستان:پی ایم ایل(این) کے رہنماؤں کا قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ

اسمبلی انتخابات:40 فیصد آزاد امیدوار میدان میں ہیں:’ووٹ تقسیم کرنے کی سازش’؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.