کیپ ٹاؤن//) جنوبی افریقہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی میزبانی میں افغانستان اور آئرلینڈ کے ساتھ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ راب والٹر نے کہا کہ آل راؤنڈر اینڈائل سمیلن کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی کے آل راؤنڈر جیسن اسمتھ اور اسپنر نقبا پیٹر بھی ون ڈے میں ڈیبیو کریں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رپورٹ کے مطابق ٹیمبا باوما افغانستان اور آئرلینڈ دونوں سیریز کے لیے ون ڈے ٹیم کی کپتانی کریں گے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت ایڈن مارکرم کریں گے۔
افغانستان کے خلاف جنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم: ٹیمبا باوما (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، ناندرے برجر، ٹونی ڈی جارجی، بیورن فورٹوئن، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم، ویان مولڈر، لونگی انگیڈی، اینڈائل لکی فیہلوکوایو، سیمیل ،نکابا پیٹر،اینڈیلے سمیلین، جیسن اسمتھ، ٹرسٹن اسٹبس، کائل ویرین اور لیزاد ولیمز۔
آئرلینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے جنوبی افریقہ کا اسکواڈ: ایڈن مارکرم (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، میتھیو بریٹزکے، نیندرے برجر، بیجورن فورٹوئن، ریزا ہینڈرکس، پیٹرک کروگر، ویان مولڈر، لونگی انگیڈی، نکابا پیٹر، ریان رکیلٹن، ریان سیمیلٹن، جیسن اسمتھ، ٹرسٹن اسٹبس اور لیزاد ولیمز۔
آئرلینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کا ون ڈے اسکواڈ: ٹیمبا باوما (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، نیندرے برجر، ٹونی ڈی جارجی، بوورن فورٹوئن، ویان مولڈر، لونگی انگیڈی، اینڈائل لکی فیہلوکوایو، نکابا پیٹر، ریان رکیلٹن، جیسن اسمتھ، ٹریسٹن اسٹبس، راسی وین ڈر ڈوسن، کائل ویرین اور لیزاد ولیمز۔