سرینگر//
پولیس نے جمعہ کے روز کہا کہ انہوں نے ایک بدنام زمانہ مجرم کے اہل خانہ کی جانب سے’سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات اور غلط معلومات کے ساتھ ویڈیوز‘شیئر کرنے کا نوٹس لیا ہے ۔
سرینگر پولیس نے جمعہ کی صبح ’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’’سرینگر پولیس نے نگین سے تعلق رکھنے والے نور محمد بٹ نامی ایک بدنام زمانہ مجرم کے اہل خانہ کے خلاف نگین تھانے میں گڑ بڑ کرنے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرجھوٹے الزامات اور غلط معلومات کے ساتھ ویڈیوز شیئر کرنے پر کارروائی کی ہے ‘‘۔
پولیس کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ نور محمد بٹ مجرمانہ سرگرمیوں جیسے سود خوری، بھتہ خوری، اغوا وغیرہ میں ملوث ہے جو امن عامہ کیلئے خطرہ ہے ۔
پولیس نے کہا کہ عوام کی طرف سے مذکورہ مجرم کے خلاف درج متعدد ایف آئی آر کی وجہ سے اس کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا ہے ۔