واشنگٹن//
امریکہ، وائٹ ہاوس قومی سلامتی کے مشیرِ اطلاعات جان کربی نے کہا ہے کہ پوتن، ہمارے انتخابات کے بارے میں باتیں کرنا بند کریں اور بس۔”
جان کربی نے ٹیلی پریس کانفرنس میں امریکہ کے صدارتی انتخابات کے بارے میں صدر پوتن کے جاری کردہ بیانات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
صدر پوتن کے کاملا ہیرس کے ساتھ تعاون سے متعلقہ بیان کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ "پوتن کو ہمارے انتخابات کے بارے میں بیانات دینا بند کر دینا چاہیے ۔ انہیں، ایسے یا ویسے، کسی کے ساتھ بھی کوئی تعاون نہیں کرنا چاہیے”۔
انہوں نے کہا ہے کہ ” امریکہ کا نیا صدر کون ہو گا اس کا فیصلہ امریکی عوام کرے گی۔ صدر پوتن کو امریکی انتخابات کے بارے میں اظہارِ خیال کرنا یا پھر انتخابات میں مداخلت کرنا بند کر دینا چاہیے”۔
واضح رہے کہ صدر پوتن نے روس کے شہر ولادی وسٹوک میں منعقدہ ایسٹ اکانومی فورم میں شرکت کی اور ایک سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ہمارے دلپسند صدرجو بائڈن ہیں۔
اب وہ خود تو صدارتی انتخابات سے دستبردار گئے ہیں لیکن انہوں نے اپنے حامیوں سے کاملا ہیرس کے ساتھ تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔ لہٰذا ہم بھی ان کی خواہش پر ہیرس کے ساتھ تعاون کریں گے”۔صدر پوتن نے کہا تھا کہ” بلا شبہ فیصلہ امریکی عوام کا ہو گا اور وہ فیصلہ جو بھی ہو ہم اس کا احترام کریں گے۔ دلپسند کون ہے اس کا فیصلہ ہم نہیں امریکی عوام کریں گے”۔