ناندیڑ//) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے جمعرات کو یہاں پہنچے اور ناندیڑ ضلع کے نائگاؤں میں پارٹی کے آنجہانی رکن پارلیمنٹ وسنت راؤ چوہان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
مسٹر گاندھی اور مسٹر کھڑگے آج مہاراشٹر کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے چوہان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
مسٹر چوہان کا طویل علالت کے بعد 26 اگست کو حیدرآباد کے کے آئی ایم ایس اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔
مسٹر گاندھی سانگلی میں پارٹی لیڈر آنجہانی پتنگ راؤ کدم کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے اور بعد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔