جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

غریبوں کے کھاتے بند کرکے حکومت نے عوام کی دولت کو لوٹ کا ذریعہ بنادیا: کھڑگے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-29
in قومی خبریں
A A
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

نئی دہلی// کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ جن اسکیموں کو حکومت کامیابی قرار دے رہی ہے وہ کانگریس حکومت کے دوران بنی تھیں لیکن مودی حکومت نے ان کے نام بدل کر اب ان ہی اسکیموں کو عوام کا پیسہ لوٹنے کا ذریعہ بنادیا ہے ۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت نے بینکوں کو لوگوں کی دولت لوٹنے کا ذریعہ بنادیا ہے اور کھاتوں میں کم از کم بیلنس نہ ہونے کے بہانے ہزاروں کھاتوں کو بند کرکے غریبوں کے پیسے کا غبن کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے غریب جن دھن بینک کھاتہ داروں کو دھوکہ نہیں دیا ہے تو انہیں ان کے سوالوں کا جواب دینا چاہئے ۔
کانگریس صدر نے حکومت سے تین سوال پوچھے اور سوال کیا ”کیا یہ سچ نہیں ہے کہ 10 کروڑ سے زیادہ جن دھن بینک اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں، جن میں سے تقریباً 50 فیصد اکاؤنٹس خواتین کے ہیں۔ ان میں سے دسمبر 2023 تک 12,779 کروڑ روپے جمع تھے ۔ 20 فیصد جن دھن کھاتوں کے بند کرانے کا ذمہ دار کون؟ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ پچھلے 9 برسوں میں جن دھن کھاتوں میں اوسط بیلنس 5000 روپے سے کم ہے یعنی صرف 4,352 روپے ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی وجہ سے ہونے والی مہنگائی کے درمیان اتنی رقم سے غریب کیسے زندہ رہ سکتا ہے ؟
پارلیمنٹ میں حکومت کے ایک جواب کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا "کیا یہ سچ نہیں ہے کہ جنرل اکاؤنٹس اور جن دھن اکاؤنٹس کو ملا کر مودی حکومت نے 2018 سے 2024 تک کم از کم بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے کم از کم 43,500 کروڑ روپے ، اضافی اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز، ایس ایم ایس چارجز پر ریکوری کرکے لوٹ مار کی گئی۔
کانگریس صدر نے کہا ”آج کانگریس زیرقیادت کی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) حکومت کے نو فریلز اکاؤنٹس اسکیم کے نام بدلنے کی 10 ویں سالگرہ ہے جس کے تحت مارچ 2014 تک 24.3 کروڑ غریبوں کے لیے بینک اکاؤنٹس کھولے گئے تھے ۔ اس حقیقت کو سمجھیں کہ مودی حکومت آج کیا بگل بجا رہی ہے – 2005 میں کانگریس کی زیرقیادت یو پی اے حکومت نے بینکوں کو ‘نو فرلز اکاؤنٹس’ کھولنے کی ہدایت دی اور 2010 میں ریزرو بینک نے بینکوں سے کہا کہ وہ 2010 سے 2013 تک مالیاتی شمولیت کا منصوبہ تیار کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے کو کہا۔ کانگریس کی زیرقیادت یو پی اے حکومت نے 2011 میں مالیاتی شمولیت کا بڑا اقدام ‘سوابھیمان’ شروع کیا اور 2012 میں ‘نو فریل اکاؤنٹس’ کو سرکاری نام ملا – بنیادی بچت جمع اکاؤنٹ اور 2013 میں بینکوں کو مالیاتی شمولیت کے منصوبے کو 2016 تک بڑھا نے کی ہدایت دی ۔ جبکہ مودی حکومت نے اس کا نام بدل کر جن دھن یوجنا کر دیا ہے ۔
مسٹر کھڑگے نے کہا "سال 2013 میں ہی کانگریس کی زیرقیادت یو پی اے حکومت نے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر اسکیم شروع کی اور 291 اضلاع میں ایل پی جی سبسڈی فراہم کرنے کے لیے اسے آدھار سے منسلک کیا۔ بی جے پی کی حکومت والی ریاستیں، جو اس وقت اپوزیشن میں تھیں، نے اس ‘پہل’ اسکیم کی مخالفت کی۔ مودی جی نے بھی آدھار کی مخالفت کی تھی۔ آج مودی جی انہی اسکیموں کو استعمال کرتے ہوئے اشتہارات میں مگن ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیاست سے اوپر اٹھ کر ریلوے حادثات پر بات کریں: وشنو

Next Post

کابینہ نے نجی ایف ایم ریڈیو کے 734 چینلز کی نیلامی کی منظوری دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

کابینہ نے نجی ایف ایم ریڈیو کے 734 چینلز کی نیلامی کی منظوری دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.